آپ کے حسین رخ پہ آج نیا نور ہے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-24

آپ کے حسین رخ پہ آج نیا نور ہے

baharein-phir-bhi-aayeingi
نغمہ : آپ کے حسین رخ پہ آج نیا نور ہے
فلم : بہاریں پھر بھی آئیں گی (1966)
نغمہ نگار : انجان
گلوکار : محمد رفیع
اداکار : دھرمیندر ، مالا سنہا ، تنوجہ
موسیقار : او پی نیر
یوٹیوب : Aap Ke Haseen Rukh Pe - Baharein phir bhi aaeingi

آپ کے حسین رخ پہ آج نیا نور ہے
میرا دل مچل گیا تو میرا کیا قصور ہے
آپ کی نگاہ نے کہا تو کچھ ضرور ہے
میرا دل مچل گیا تو میرا کیا قصور ہے

کھلی لٹوں کی چھاؤں میں کھلا کھلا یہ روپ ہے
گھٹا سے جیسے چھن رہی صبح صبح کی دھوپ ہے
جدھر نظر مڑی ادھر سرور ہی سرور ہے
میرا دل مچل گیا تو میرا کیا قصور ہے

جھکی جھکی نگاہ میں بھی ہیں بلا کی شوخیاں
دبی دبی ہنسی میں بھی تڑپ رہی ہیں بجلیاں
شباب آپ کا نشہ میں خود ہی چور چور ہے
میرا دل مچل گیا تو میرا کیا قصور ہے

جہاں جہاں پڑے قدم وہاں فضا بدل گئی
کہ جیسے سر بہ سر بہار آپ ہی میں ڈھل گئی
کسی میں یہ کشش کہاں جو آپ میں حضور ہے
میرا دل مچل گیا تو میرا کیا قصور ہے

آپ کے حسین رخ پہ آج نیا نور ہے
آپ کی نگاہ نے کہا تو کچھ ضرور ہے
میرا دل مچل گیا تو میرا کیا قصور ہے

Aap Ke Haseen Rukh Pe aaj naya noor hai - film: Baharein phir bhi aaeingi (1966)

1 تبصرہ: