صدر مصر مرسی - پاکستان کے ایک روزہ سرکاری دورہ پر آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-19

صدر مصر مرسی - پاکستان کے ایک روزہ سرکاری دورہ پر آمد

مصر کے صدر محمد مرسی ہندوستان کے ایک سہ روزہ سرکاری دورہ سے قبل ایک اعلیٰ اختیاری وفد کے ساتھ ایک روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچے ۔ نور خاں ایرویز پر ان کی آمد پر ان کا 21توپوں کی سلامی کے ساتھ خیرمقدم کیا گیا۔ انہیں قصر صدارت میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سرکاری ٹیلی ویژن پر دکھائے گئے فوٹیج میں مرسی کو صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ تقریب میں دکھایا گیا۔ ایک مصری لیڈر کا 1960ء کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے جبکہ مرحوم جمال عبدالناصر نے ماضی میں اس ملک کا سفر کیا تھا۔ مرسی، زرداری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ۔ صدر محمد مرسی کا ایک باہمی دورہ کیلئے جنوب ایشیائی ملک پاکستان کا انتخاب کرنے کا فیصلہ پاکستان کے ساتھ اس کے باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کرنے مصر کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے ۔ دفتر خارجہ کی جانب سے قبل ازیں جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ اس دورہ کو 2بڑے اور اہم مسلم ممالک کے درمیان روایتی اور دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کے طورپر دیکھاجا رہا ہے بیان میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ اسلام آباد میں مرسی کی مصرفیتوں میں زرداری کے ساتھ ایک دوبدو ملاقات وفد کی سطح کے مذا کرات اور پاکستانی صدر کی زیر میزبانی ایک بنکویٹ شامل ہے ۔ دونوں قائدین توقع ہے کہ باہمی مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بشمول باہمی تعلقات کے تمام شعبوں پر غور و خوص کریں گے ۔ وہ کئی معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چودھری نے یہ بات کہی۔

President Morsi arrives in Pakistan on South Asia tour

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں