پشاور عدالت پر خودکش بمباروں کا حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-19

پشاور عدالت پر خودکش بمباروں کا حملہ

خودکش بمباروں کے ایک گروپ نے پشاور شہر کی عدالت کی عمارت پر حملہ کر دیا۔ اس حملہ میں 4افراد ہلاک ہو گئے اور 30افراد زخمی ہو گئے ۔ انتہا پسند عدالت کے پچھلے دروازے سے احاطہ عدالت میں داخل ہوئے اور گرینیڈ سے حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ یہ حملہ مقامی وقت 12:30بجے کیا گیا۔ ایک خودکش بمبار نے خاتون جج کلثم اعظم کے اجلاس میں خود کو دھماکہ سے اڑالیا۔ اس حملہ میں خاتون جج کلثوم اور دیگر افراد زخمی ہو گئے ۔ لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل کے ذرائع نے کہاکہ انہیں 4نعشیں وصول ہوئی ہیں اور 30افراد زخموں کے علاج کیلئے دواخانہ لائے گئے ۔ عدالت کی عمارت کا دورہ کرنے کے بعد صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے تصدیق کی کہ عدالت پر خودکش حملہ ہوا ہے ۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ انتہا پسندوں نے حملہ میں حصہ لیا۔ اڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس مسعودخاں آفریدی نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ عدالت پر دو خودکش بمباروں نے حملہ کیا۔ ایک خودکش بمبار نے کمرہ عدالت میں خود کو اڑالیا۔ اڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلثوم اعظم کے اجلاس میں یہ حملہ کیا گیا۔ دوسرے خودکش بمبار کو پولیس نے گولی مارکر ہلاک کر دیا۔ احاطہ عدالت کی پوری طرح تلاشی لی گئی۔ انسپکٹر جنرل آفریدی نے ان اخباری اطلاعات کی تردید کی کہ حملہ آوروں نے چند افراد کو یرغمالی بنایا۔ آفریدی نے کہاکہ یہ حملہ سکیورٹی کوتاہی کا واقعہ نہیں ہے کیونکہ 3پولیس والوں نے حملہ آوروں کو روکا۔ حملہ آوروں سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس والے زخمی ہوئے ۔

Pakistan court attacked by suicide bombers and gunmen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں