مقتول ڈی۔ایس۔پی ضیا الحق کی بیوہ کا ڈی۔ایس۔پی عہدے کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-10

مقتول ڈی۔ایس۔پی ضیا الحق کی بیوہ کا ڈی۔ایس۔پی عہدے کا مطالبہ

اترپردیش کے پرتاب گڑھ کے کنڈہ میں گذشتہ 2مارچ کو شہید کئے گئے ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ضیاء الحق کی بیوہ پروین آزاد کو جمعہ کو دی گئی نوکری کو انہوں نے نامنظور کر دیا۔ او ایس ڈی کے عہدے کو ٹھکرا کر پروین نے کہاکہ انہیں ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ کا ہی عہدہ چاہئے ۔ اترپردیش حکومت نے پروین آزاد کو ویلفیر محکمہ میں او ایس ڈی اور شہید ضیاء الحق کے بھائی سہراب کو اسی محکمہ میں سپاہی کی نوکری دی ہے ۔ دونوں کو جلد ہی اپنا عہدہ سنبھالنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ پروین آزاد کی یہ بھی شرط ہے کہ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بنائے جانے کے بعد ان کی تعیناتی کنڈہ ہی میں کی جائے ۔ پروین آزاد سے ملنے ہفتہ کو کانگریس نائب صدر راہل گاندھی بھی گئے ۔ ان کے ساتھ ریاستی کانگریس صدر نرمل کتھری اور پارٹی کے ممبر اسمبلی اکھلیش پرتا سنگھ بھی تھے ۔ گاندھی سے ملاقات کے بعد پروین آزاد نے کہاکہ پولیس اہلکاروں پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے جو پرتاب گڑھ کی بلی پور گاوں میں گذشتہ 2!مارچ کو ان کے شوہر کو چھوڑکر بھاگ گئے تھے اور بھیڑنے ان کے شوہر کو شہید کر دیا تھا۔ اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے پروین آزاد کو اور کنبہ کے 5اراکین کو ان کی اہلیت کے مطابق سرکاری نوکری دینے کی یقین دہانی کی تھی۔ اسی سلسلے میں پروین اور مقتول ضیاء الحق کے بھائی کو نوکری دی گئی اس سے پہلے بھی آئی پی ایس افسروں کی موت ہونے پر ان کی بیوہ کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے ۔ یہ ایکس کے ڈر کا عہدہ ہے ۔ اب پروین کی پولیس سپرنٹنڈنٹ بنائے جانے اور کنڈہ میں تعیناتی کے نئے مطالبے سے معاملے میں نیا موڑآ گیا ہے ۔ پروین کے والد بہار کے سیوان کے رہنے والے ہیں اور وہاں کے بڑے ٹھیکیدارتسلیم کئے جاتے ہیں ۔ پروین کا مائیکہ کانگریس پارٹی سے کافی قریب ہے ۔ پروین سے کچھ سیاسی پارٹیوں نے بھی رابطہ کیا ہے اور اسے آنے والے اسمبلی یا لوک سبھا الیکشن میں ٹکٹ دینے کی پیشکش کی ہے ، حالانکہ پروین کا کہنا ہے کہ اپنے شوہر کو انصاف دلانا اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

Slain cop Haq's widow turns down OSD's job, wants only DSP post

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں