16/مارچ اسلام آباد پی۔ٹی۔آئی
پاکستان کی حکومت نے پاک۔ ہند جوائنٹ بزنس کونسل کیلئے 15 ارکان کو نامزد کر دیا ہے ۔ قبل ازیں دونوں ممالک نے تجارتی و معاشی روابط کو فروغ دینے کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا۔ کل احمد ٹیکسٹائیلس کے صدرنشین بشیر علی محمد، لکی سمنٹ کے سی ای او محمد علی طباع، حبیب بنک کے صدر وسی ای او نعمان در، گارڈ گروپ آف کمپنیز کے افتخار علی ملک، فارمرس اسوسی ایٹس کے صدر محمد طارق بوچا اور پاک۔ ہند بزنس کونسل کے صدرنشین نور محمد قصوری نامزد کردہ ارکان میں شامل ہیں ۔ ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے تجارت کی جانب سے یکم اپریل کو جوائنٹ بزنس کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ Pakistan names 15 members for Joint Business Council with India
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں