ممبئی حملہ کیس کی سماعت 30-مارچ تک ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-17

ممبئی حملہ کیس کی سماعت 30-مارچ تک ملتوی

ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے الزام کا سامنا کرنے والے لشکر طیبہ کے کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی کے بشمول 7پاکستانی مشتبہ افراد کا مقدمہ آج دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیا گیا کیونکہ جج ایک ٹریننگ کورس میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے ۔ یہ مقدمہ 30مارچ تک ملتوی کر دیا گیا کیونکہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج چودھری حبیب الرحمن توقع ہے کہ پیر کو ڈیوٹی پر لوٹیں گے ۔ ایک علیحدہ تبدیلی میں چیف پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار علی نے پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ ممبئی کے ایک منصوبہ بندہ دورہ کے دوران ایک پاکستانی عدلیہ کمشن کو 4اہم گوا ہوں سے جرح کرنے کی اجازت دینے کیلئے ایک تحریری تیقن کی درخواست کا ہندوستانی ارباب مجاز نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔ ہندوستان کیس میں تاخیر کے تعلق سے بات کر رہا ہے لیکن اب وہ خود اس کا جواب نہ بھیجتے ہوئے ایک تاخیر کا باعث بن گیا ہے ۔

Mumbai attacks case trial adjourned till March 30

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں