آئی۔ایس۔آئی سربراہ کو تحقیر عدالت کی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-09

آئی۔ایس۔آئی سربراہ کو تحقیر عدالت کی نوٹس

پاکستان کی ایک عدالت نے آئی ایس آئی سربراہ اور دوسرے سینئر عہدیداروں کو تحقیر عدالت کے ایک مقدمہ میں نوٹسیں جاری کی ہیں ۔ یہ نوٹسیں 4 عام شہریوں کی جانب سے خفیہ ایجنسی کے خلاف دائر کردہ شکایت پر جاری کی گئی ہیں ۔ اسلام ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان نے کل آئی ایس آئی ڈائرکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل ظہیر الاسلام، ڈیفنس سکریٹری لفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) آصف ے ٰسین ملک، ایجنسی سکریٹری تیمور عثمان اور خورشید احمد شاہ صدرنشین کابینی سب کمیٹی کو نوٹسیں جاری کی ہیں ۔ آئی ایس آئی کے 4ملازمین سجاد علی، شاہد علی دلاور، محمد شفیق اور گل داد نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا کہ ایجنسی نے کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک حکمنامہ کی تعمیل نہیں کی ہے ۔ یہ چاروں 18گریڈ کے عہدیداران ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ آئی ایس آئی کیلئے گذشتہ 7سال سے کنٹراکٹ کی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کنٹراکٹ بنیادوں پر جو کام کیا جاتا ہے اس کی مدت 5سال ہوتی ہے اور اس کے بعد ان کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کی ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام آبادہائی کورٹ نے خفیہ ایجنسی کو ہدایت دی تھی کہ ان ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنایا جائے تاہم انہوں نے اس ہدایت پر عمل نہیں کیا ہے ۔ ملازمین کی شکایت کو سماعت کیلئے قبول کر کے عدالت نے ان کو نوٹس جاری کی ہے ۔

Pak court issues notice to ISI chief, others

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں