پاکستان لا اینڈ آرڈر - جنرل کیانی کا اظہار تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-09

پاکستان لا اینڈ آرڈر - جنرل کیانی کا اظہار تشویش

فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے صدر آصف علی زرداری کو ملک بھر میں لاء اینڈ آرڈر کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاکستانی فوج کی تشویش سے مطلع کیا اور صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ کیانی نے فوج کے کارپس کمانڈر کے ایک اجلاس کی صدارت کی فوری بعد کل فوج کے خدشات سے زرداری کو واقف کروایا۔ فوج کی اعلیٰ قیادت نے کوئٹہ اور کراچی میں شیعوں کے خلاف سلسلہ وار ہلاکت خیز دہشت گرد حملوں کے تناظر میں داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان واقعات میں اب تک 250افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کیانی نے کنٹرول سے باہر ہوتی ہوئی سکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں اپنے کمانڈرس کی تشویش سے زرداری کو آگاہ کیا۔ اخبار ڈان نے اپنے ذرائع کے حوالہ سے یہ بات بتائی۔ کیانی ماضی میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ناقص مظاہرے پر برسر عام تشویش ظاہر کر چکے ہیں ۔ انہوں نے بعض سیاسی پارٹیوں کی عسکری شاخوں کے وجود کی نشاندہی کی اور بتایا کہ بعض پارٹیاں دہشت گرد گروپوں کے ساتھ رابطے رکھتے ہیں جو تشدد کی لہر میں معاون ثابت ہونے والا ایک بڑا عامل ہے ۔ جس نے پاکستان کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے ۔ کیانی نے مبینہ طورپر حکومت کی تائید پر قانون نافذ کرنے والے سیویلین اداروں سے مکمل تعاون کے فوج کے عہد کا اعادہ کیا۔ فوجی کمانڈرس کا خیال ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے مکمل تال میل کے ساتھ کام کرنا پڑے گا۔ فوجی قیادت نے خیال ظاہر کیا ہے کہ فوج دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے وہ جہاں کہیں ضرورت ہو حکومت کی مدد کر سکتی ہے ۔

Kayani conveys army's concerns to Zardari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں