بیت المقدس - اسرائیلی پولیس نے مصلیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-09

بیت المقدس - اسرائیلی پولیس نے مصلیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا

اسرائیلی پولیس نے یروشلم میں بیت المقدس میں گھس کر وہاں نماز کے بعد احتجاج کرنے والوں کو منشتر کرنے کیلئے اسٹن گرینیڈز داغے ۔ پولیس کا الزام ہے کہ نماز کے بعد مصلیوں کی جانب سے پولیس پر سنگباری کی جا رہی تھی۔ یہ جھڑپیں بیت المقدس کے باہر نماز جمعہ کے بعد ہوئیں ۔ کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس کی فائرنگ 2افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص کو ایک پولیس اہلکار پر حملہ کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان مکی روسن فیلڈ نے یہ بات بتائی۔ کہا گیا ہے کہ درجنوں پولیس عہدیدار، احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے مسجد میں گھس پڑے اور احتجاجیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ احتجاجیوں کی سنگباری میں کئی پولیس اہلکار معمولی طورپر زخمی ہوئے ہیں ۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کی ایک اطلاع میں کہا گیا ہے کہ کم ازکم 15 احتجاجیوں کو بھی پولیس کی فائرنگ میں زخم آئے ہیں ۔ مغربی کنارہ میں گذشتہ چند ہفتوں سے تشدد میں جو اضافہ ہوا ہے اسرائیل پر فکر مند ہے اور اسے اندیشہ ہے کہ یہاں ایک اور فلسطینی انتقاضہ کا آغاز ہو گا۔ تشدد میں اضافہ ایسے وقت ہوا ہے جب کہ امریکی صدر بارک اوباما جاریہ ماہ کے آواخر میں اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ امید کی جا رہی ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین 2010سے بات چیت کا جو سلسلہ رکا ہوا ہے وہ اس موقع پر بحال ہو سکتا ہے ۔

Clashes at iconic Al-Aqsa mosque raise tensions ahead of Obama visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں