طالبان قدیر خان کو ضامن بنانے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-13

طالبان قدیر خان کو ضامن بنانے تیار

پاکستانی طالبان نے نیوکلئیر سائنسداں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کانام ان افرادکی فہرست میں شامل کیا جنہیں حکومت سے امن بات چیت کا ضامن بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر خان نے ضامن بننے سے اتفاق کر لیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے اعلیٰ قائداور وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم طالبان کی پسندیدہ شخصیت ہیں ۔ طالبان نے ایک 6رکنی کمیٹی بنائی ہے جوجرگہ کے امور سے نمٹنے گی۔ یہ اقدام جمعیۃ العلمائے اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمن کی پہل ہو گی۔ طالبان ابتداً مسلم لیگ (نواز) کے صدر نواز شریف، جمعیۃ العلمائے اسلام کے مولانا فضل الرحمناور جماعت اسلامی کے منور حسین کو ضامن بنانا تجویز کیا تھا۔ تحریک طالبان پاکستان کے صدر حکیم اﷲ اور دیگر طالبان کمانڈروں نے حکومت سے امن مذا کرات کا پیشکش کیا۔ پاکستانی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے کے بعد ہی طالبان سے بات چیت کی جائے گی اور طالبان کی جانب سے جنگ بندی کرنا ہو گا۔ طالبان نے مذا کرات سے قبل ہتھیار ڈالنے سے انکارکر دیا۔

Pak Taliban wants A Q Khan as guarantor in talks with govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں