Balochistan election official shot dead
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں منگل کے دن نامعلوم بندوق برداروں نے ایک الیکشن عہدیدار کو کوئٹہ میں ہلاک کر دیا۔ یہ حملہ آور موٹر سیکل پر سوار تھے ۔ مہلوک صوبائی ڈپٹی الیکشن کمشنر تھے ۔ ان کی شناخت ضیاء اﷲ کی حیثیت سے کی گئی۔ ضیاء اﷲ دفتر سے مکان واپس جا رہے تھے ۔ بندوق برداروں نے مضافاتی مقام چاندنی چوک کے پاس ہلاک کر دیا۔ ان کا باڈی گارڈ جو کار چلا رہا تھا شدید زخمی ہو گیا۔ ضیاء اﷲ دواخانہ لے جانے کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہو سکے ۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے حملہ کی مذمت کی اور تحقیقات کا حکم دیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں