کروز مزائل نربھئے نشانہ پر پہنچنے میں ناکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-13

کروز مزائل نربھئے نشانہ پر پہنچنے میں ناکام

وسط فاصلاتی نئے تیار کردہ آواز کی رفتارسے کم رفتار کے کروز مزائل نربھئے کو آج یہاں سے 15کلو میٹر دور چاری پور ٹسٹ رینج کے کامپلکس نمبر 3سے آج آزمائشی طورپر داغا گیا۔ ہندوستان کا پہلا دیسی ساختہ سب سانک کروڑمیزائل نربھئے پہلی آزمائش میں نشانہ پر نہیں پہنچ سکا اور راستہ میں ہی اپنے ہدف سے منحرف ہو گیا۔ تاہم دفاعی تحقیقاتی و ترقیاتی ادارہ ( ڈی آر ڈی او) نے ایک بیان میں کہاکہ مزائیل اپنے بنیادی مشن مقاصد کو پورا کرنے میں کامیاب رہا ہے اور نشانہ سے ہٹنے سے قبل چند اطمینان بخش کارکر دگی کے ثبوت چھوڑگیا۔ کے ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹابلیشمنٹ سے دن کے 11:55 بجے داغا گیا۔ ہندوستان نے پہلی بارایک کروز میزائل تیار کیا ہے جو کہ آوازکی رفتار سے کچھ کم رفتار سے اڑے گا۔ نربھئے میں درست راہ پر چلنے کی اہلیت اچھی ہے اس میں کنٹرول اور رہبری زیادہ ہے ۔ اثر کے اعتبار سے اس میں درستگی کی اعلیٰ سطح ہے اور دیگر خصوصیات بھی اچھی ہیں ۔

India's cruise missile Nirbhay's maiden test fails

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں