ایران پر حملے کا نتیجہ - خامنہ ای کی اسرائیل کو سنگین دھمکی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-23

ایران پر حملے کا نتیجہ - خامنہ ای کی اسرائیل کو سنگین دھمکی

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اﷲ علی خامنہ ای نے اسرائیل کو انتباہ دیا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کے مرکزی شہروں تل ابیب اور حیفہ کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوںنے ایران کے نئے سال نوروز کے موقع پر ٹیلی ویژن پر نشر کی جانے والی ایک خطاب میں کہا صیہونی ریاست کے رہنما پر فوجی حملہ کرنے کی دھمکی دیتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ جانتے ہیں اور اگر وہ نہیں جانتے تو انہیں جاننا چاہئے کہ اگر وہ یہ غلطی کریں گے تو اسلامی جمہوریہ ایران تل ابیب اور حیفہ کو نیست و نابود کرے گا۔ آیت اﷲ خامنہ ای نے کہاکہ وہ نیوکلیئر کے نتیجے کے بارے میں امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے نتیجے کے بارے میں زیادہ پرامید نہیں ہیں۔ خامنہ ای نے یہ تقریر اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے اُس بیان کے اگلے دن کی ہے جس میں انہوں نے کہاتھاکہ اسرائیل ایران کی جانب سے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر اپنے بچاؤ کیلئے کوئی بھی قدم اٹھاسکتا ہے۔ اسرائیل کے دورے پر گئے ہوئے امریکی صدر اوباما نے بھی کچھ ایسے خیالات کااظہار کیا تھا اور اسرائیل کو امریکہ کا سب سے بڑا دوست قرار دیا تھا۔

Iran will destroy Israeli cities if attacked: Khamenei

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں