اولمپک میڈل یافتہ باکسر نیشنل اسپورٹس انسٹیٹیوٹ سے معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-11

اولمپک میڈل یافتہ باکسر نیشنل اسپورٹس انسٹیٹیوٹ سے معطل

اولمپک کانسہ میڈل یافتہ باکسر وجیندر سنگھ کے ساتھی رام سنگھ کو آج نیشنل اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایس) سے معطل کر دیا گیا۔
رام سنگھ نے تسلیم کیا تھا کہ اس نے اسٹار باکسر کے ساتھ ڈرگس کا استعمال کیا تھا ، حالانکہ رام سنگھ نے صفائی دینے کی کوشش کی کہ اس نے طاقت بڑھانے کی دوا یا فوڈ سپلیمنٹ سمجھ کر ڈرگس کا استعمال کیا تھا۔ جبکہ این آئی ایس نے رام سنگھ کے اس دعویٰ کو مسترد کر دیا کہ انہوں نے اور وجیندر سنگھ نے غلطی سے ممنوعہ ڈرگس کو فوڈ سپلیمنٹ سمجھ کر استعمال کیا۔
پنجاب پولیس نے ایک کانسٹبل اور قومی چمپئین شپ کے سپر ہیوی ویٹ زمرے کے سابق تمغہ یافتہ رام سنگھ نے فتح گڑھ صاحب میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں تسلیم کیا تھا کہ اس نے کچھ موقعوں پر وجیندر کے ساتھ ڈرگس لی تھی۔
گذشتہ جمعرات کو موہالی کے زیرک پور میں 130 کروڑ روپے کی ہیروئین کی برآمدگی کے معاملے میں جانچ کے دوران اہم ملزم انوپ سنگھ نے وجیندر سنگھ اور رام سنگھ کا نام لیا تھا۔ ہریانہ پولیس نے 27 سالہ وجیندر کے اس معاملے میں وابستہ ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ لیکن انہوں نے رام سنگھ کے نئے دعویٰ پر اب تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رام سنگھ کے بیان کی بنیاد پر وجیندر سنگھ کو صرف پوچھ گچھ کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔

Olympic medallist Vijender Singh hit by heroin ring link charges

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں