مودی کے گجرات ماڈل کا سارے ملک میں نفاذ ناممکن - سی پی ایم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-11

مودی کے گجرات ماڈل کا سارے ملک میں نفاذ ناممکن - سی پی ایم

بی جے پی کے ایک گوشے کی جانب سے وزارت عظمی کے امکانی امیدوار کے طورپر پیش کئے جانے والے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سی پی ایم کے لیڈر پرکاش کرت نے آج کہا
کہ ترقی کے معاملے میں مودی کا گجرات ماڈل سارے ملک میں نافذ نہیں کیا جا سکتا- انہوں نے کہا کہ ترقی کے مودی کے گجرات ماڈل کی حقیقت اور سچائی سے سبھی واقف ہیں – اس ماڈل میں بڑے صنعتی گھرانوں کو عام آدمی ' دلتون اور قبائلیوں کی قیمت پر جگہ دی گئی ہے انہون نے کہا کہ سی پی ایم کا جہاں تک سوال ہے وہ صرف انتخابی مفاہمتوں میں یقین نہیں رکھتی – انکی پارٹی ین جماعتوں کے ساتھ کام کریگی جو ہمارے متبادل ترقیاتی منصوبوں کی تاِئید کریں – فوڈ سیکیوریٹی بل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے الزام عاَد کیا کہ کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت اسی بل کو 2014 کے انتخابات کو نظر میں رکھتے ہوئے جلد بازی میں منطور کرنا چاہتی ہے- انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کی جماعتوں نے اس بل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے- مسٹر کرت نے کہا کہ سی پی ایم کی جانب سے یکساں غذائی سیکیوریٹی کی مخالفت کی جائیگی اور 19/مارچ کو نئی دہلی میں اک ریلی منظم کی جا رہی ہے تا کہ اس بل کے خلاف احتجاج کیا جا سکے – انہوں نے کہا کہ اس بل کو کانگریس کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور میں غذائی فراہمی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی – مسٹر کرت نے کہا کہ اس ملک کے کم از کم 90 فیصد عوام کو اس بل کے تحت لایا جانا چاہئیے جبکہ فی الحال حکومت صرف 67 فیصد کا ہی اس کے تحت احاطہ کرنا چاہتی ہے- یہ دعوی کرتے ہوئے کہ بائیں جماعتون میں اتحاد برقرار ہے مسٹر کرت نے کہا کہ 19/مارچ کی ریلی میں بائیں بازو کی تمام جماعتوں کی نمائندگیاں رہیں گی – مسٹر کرت نے کہا کہ بائیں بازو کی جماعتوں کے ایک وفد نے 26/فبروری کو وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ عوامی نظام تقسیم میں خط غربت سے نیچے اور خط غربت سے اوپر کے زمروں کو برخواست کیا جائے اور ہر ایک کے لئے امدادی قیمتوں پر راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے – انہوں نے کہا کہ اس مطالبہ کے جواب میں وزیر اعظم صرف یہی کہ رہے ہیں کہ ملک کے 67 فیصد عوام کو ہی کم قیمت پر راشن فراہم کیا جائےگا – انہوں نے کہا کہ موجودہ حصول اراضیات بل بھی سی پی ایم کو شدید اعتراضات ہیں – انہوں نے کہا کہ ایسی قانون سازی کی جانی چاہئیے جس کے ذریعہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ ہو-

Narendra Modi's Gujarat model can never become a national model: Prakash Karat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں