اردن کے تاریخی شہر بترا میں اوباما مشرق وسطیٰ دورہ کا اختتام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-24

اردن کے تاریخی شہر بترا میں اوباما مشرق وسطیٰ دورہ کا اختتام

امریکہ کے صدر بارک اوباما نے اردن کے قدیم ترین شہر پترا پہونچ کر مشرق وسطی کے اپنے پہلے دورہ کا اختتام کیا۔ غیر متوقع گرد و غبار اور ریت کے طوفان کے سبب مسٹر اوباما کو گذشتہ روز اپنے سفر کے بعض منصوبوں کو تبدیل کرنا پڑا تھا جس کے بعد انہوں نے محتاط انداز میں کہاکہ موسم کی اجازت سے ہی کوئی بترا کا سفر کرسکتا ہے۔ چنانچہ موسم نے آج تعاون کیا اور اوباما کو یہاں پہونچنے کا موقع مل گیا ہے۔ بترا 2000 سال قدیم شہر ہے۔ قدیم نباتیاتی تہذیب کے دور میں مقامی باشندوں نے سرخ پتھر کو تراش کر یہ خوبصورت شہر بنایا تھا۔ زمانہ قدیم کے عرب ریشم، مصالحہ جات اور دیگر اشیاء کے تجارتی راستہ کے طورپر یہاں پہونچتے جہاں سے چین، ہند، جنوبی عرب، مصر، شام اور یونان کے راستے مربوط ہوا کرتے تھے۔ بترا آج بھی اُردن کا پرکشش سیاحتی مرکز ہے۔ سالانہ 5لاکھ بیرونی سیاح شہر کا رخ کرتے ہیں۔

Obama tours Petra on last stop of Middle East tour

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں