زرداری - پیپلز پارٹی کے شریک صدرنشین عہدہ سے سبکدوش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-24

زرداری - پیپلز پارٹی کے شریک صدرنشین عہدہ سے سبکدوش

عدلیہ کی جانب سے ایک چیلنج کا سامنا کرنے والے صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک صدرنشین کا سیاسی عہدہ چھوڑ دیا اور اپنے فرزند بلاول کو اس کا سرپرست صدرنشین بنادیا۔ صدر زرداری اب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک صدرنشین نہیں رہے پی پی پی کی مین باڈی تحلیل کردی گئی ہے اور ان کے فرزند بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی کی سرپرست صدرنشین منتخب کرلیا گیاہے۔57سالہ زرداری کے ایک قریبی رفیق نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی۔ قبل ازیں 24 سالہ بلاول پی پی پی کے صدرنشین تھے۔ یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ جس میں زرداری سے کہا کہ اس کے مشورہ پر عمل کریں اور پی پی پی کے اپنے عہدہ سے علیحدگی اختیار کریں کیونکہ صدر سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ غیر جانبدارانہ رہیں گے۔ ہائی کورٹ نے صدر سے یہ بھی کہا کہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں۔

President Zardari quits as PPP co-chairperson

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں