ہندوستان کو یوروپی یونین کی سخت تنبیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-20

ہندوستان کو یوروپی یونین کی سخت تنبیہ

یوروپین یونین نے ہندوستان کو پہلی مرتبہ سخت وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ اگر اطالوی سفیر کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دی گئی تویہ اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہو گا اور ویانا کنونشن کے مغائر اقدام ہو گا۔ 2اطالوی ملزمین کی عدم ہندوستان واپسی پر تنازعہ کے پس منظر میں یورپین یونین نے پہلی مرتبہ ہندوستان کو سخت الفاظ میں وارننگ دی ہے ۔ کیرالا کے ہندوستانی ماہی گیروں کے قاتلوں کو ہندوستان کو سخت الفاظ میں وارننگ دی ہے ۔ کیرالا کے ہندوستانی ماہی گیروں کے قاتلوں کو ہندوستان واپس روانہ نہ کرنے اٹلی کی حکومت کے فیصلہ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان زبردست سفارش کشیدگی ہو گئی ہے ۔ گذشتہ ہفتہ سپریم کورٹ نے اٹلی کے سفیر کو ملک نہ چھوڑنے کی ہدایت دی تھی۔ گذشتہ فروری میں کیرالا کے ساحل پر اطالوی سپاہیوں کی فائرنگ میں 2ماہی گیر ہلاک ہو گئے تھے ۔ یورپین یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین آسٹون نے بتایاکہ اطالوی سفیر کے تعلق سے ہندوستانی سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تشویش ہے ۔ ویانا کنونشن 1961ء میں سفارتی تعلقات وضع کر دئے جا چکے ہیں ۔ اطالوی سفیر کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی کا مطلب یہ ہو گا کہ ہندوستان کو ویانا کنونشن کا کوئی پاس و لحاظ نہیں ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بات چیت کے ذریعہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی نہ کوئی حل دریافت کر لیاجائے گا۔

EU warns India over bar on Italian ambassador

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں