صدر امریکہ باراک اوباما اسرائیل کے اولین دورہ پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-21

صدر امریکہ باراک اوباما اسرائیل کے اولین دورہ پر

صدر امریکہ بارک اوباما نے بحیثیت صدر اسرائیل کے اولین دورہ کا آغاز کیا۔ جس کے دوران توقع ہے کہ وہ اپنے قریبی حلیف اسرائیل کو امریکہ کی غیر متزلزل تائید کے عہد کا اعادہ کریں گے ۔ شام کا بحران اور ایران کا نیوکلئیر پروگرام اسرائیلی قائدین سے ان کی بات چیت کے اہم موضوعات ہوں گے ۔ اسرائیل میں آمد پر ان کا سرخ قالین پر استقبال کیا گیا۔ انہوں نے اسرائیلی عوام سے کہاکہ امریکہ کو اپنے مضبوط ترین حلیف اور عظیم ترین دوست کی تائید پر فخر ہے ۔ دریں اثناء ان کے دورہ فلسطین کے خلاف فلسطینی عوام نے مغربی کنارہ میں شدید احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ احتجاجیوں میں صدر فلسطین محمود عباس کے دفتر کی سمیت پیشرفت کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔ فلسطینوں کو اوباما کے دورہ سے کوئی امید نہیں ہے ۔ ان کی کل رملہ میں محمود عباس سے ملاقات مقرر ہے ۔ اوباما کے دورہ کے نتیجہ میں 2010ء سے تعطل کا شکار اسرائیل۔ فلسطین امن مذا کرات کے احیاء کا کوئی امکان نہیں ۔ صدر امریکہ کے اس دورہ کے موقع پر رملہ اور یروشلم میں سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اسرائیل کے دارالحکومت میں پولیس اور فوج کی 5ہزار سے زائد ارکان عملہ تعینات ہے ۔ رملہ میں ان کی آمد کے بعد شہر کی تمام شاہرا ہوں کی ناکہ بندی کر دی گئی۔ ان کے موٹروں کے قافلہ کی فضاء سے پہلی کاپٹرس کے ذریعہ نگرانی کی گئی۔ رملہ اور مغربی کنارہ میں 3000 سے زیادہ فلسطینی ملازمین پولیس تعینات کئے گئے تھے ۔ جمعہ کے دن امکان ہے اوباما بیت اللحم میں مولود موسیح کلیسہ (چرچ آف نیٹی ویٹی) کا بھی دورہ کریں گے ۔ عیسائی عقائد کے مطابق یہیں حضرت عے ٰسی علیہ السلام کی ولادت ہوئی تھی۔ یہاں سے وہ اپنے دورہ کے دوسرے مرحلے میں اردن روانہ ہو جائیں گے ۔

Obama's israel visit starts today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں