اقتدار کی دستوری منتقلی جمہوریت کی فتح - وزیراعظم پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-18

اقتدار کی دستوری منتقلی جمہوریت کی فتح - وزیراعظم پاکستان

وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف نے کہاکہ منتخبہ حکومت کو اقتدار کی دستوری منتقلی جمہوری طاقتوں کی فتح ہے ۔ کیونکہ پارلیمنٹ نے ملک کی پہلی قومی اسمبلی ہونے کی حیثیت سے جس نے اپنی پانچ سالہ معیاد مکمل کی ہے ایک تاریخ بنائی ہے ۔ قوم سے اپنے وداعی خطاب کے دوران جوکل رات ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹی وی نیٹ ورک پر پیش کیا گیا راجہ اشرف نے تمام جمہوری طاقتوں اور اداروں سے جنہوں نے جمہوریت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کیا ہے اظہار تشکرکیا۔ وزیراعظم پاکستان گذشتہ سال جون میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو تحقیر عدالت کے الزام میں نا اہل قرار دئیے جانے کے بعد وزیراعظم کے عہدہ پر فائز ہوئے تھے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس حقیقت کے پیش نظر کہ موجودہ حکومت منفی تشہیر اور فرضی الزامات کا شکارت ہے کہاکہ اس حقیقت کے پیش نظر کہ حکومت نے اپنی پانچ سالہ معیاد مکمل کی ہے جو ایک غیر معمولی اور تاریخی کارنامہ ہے ۔ جمہوری پروگرام مختلف مشکلات، چیلنجوں اور آزمائشوں کے باجو ود مسلسل جاری رہا۔ راجہ اشرف نے کہاکہ حکومت کو اپنی پانچ سالہ معیاد کے دوران سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ اس نے ذرائع ابلاغ کو آزادی عطا کی تھی اور اس کے ساتھ تعاون کرتی رہی ہے تاکہ یہ جمہوری روایات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔ انہوں نے 2008ء میں ملک کے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی زیر قیادت حکومت قائم ہوئی تھی کہاکہ حکومت کو مہلک بحران کا سامنا تھا اور یہ بین الاقوامی سطح پر تقریباً یکا و تنہا ہو گئی تھی۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک انحطاط پذیر ہو گئے تھے ۔ ملک میں غذائی اجناس کی قلت تھی اور اس کے وجود کو دہشت گردی سے خطرہ لاق تھا۔ راجہ اشرف نے کہاکہ حکومت نے قومی ہم آہنگی کو فروغ دیا، سرکاری محکموں کی کارکر دگی بہتر بنائی، ایک آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی اور وادی سوات میں طالبان کی شورش پسندی کے بعد ایک بار پھر قومی پرچم لہرایا گیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ حکومت گذشتہ پانچ سال میں زیادہ کام نہیں کر سکتی۔ تاہم اس کی وجہہ اسے ورثہ میں ملنے والے مسائل اور جمہوریت کی بنیادوں کے استحکام کی مہم تھی تاکہ یہ دوبارہ خطرے میں نہ پڑسکے ۔

No one can 'attack' democracy in future: PM Raja Ashraf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں