بلوچستان میں اغوا کردہ استغاثہ رہا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-18

بلوچستان میں اغوا کردہ استغاثہ رہا

بلوچستان صوبہ کے ایک اعلیٰ استغاثہ جن کا گذشتہ ماہ اغوا ہوا تھا ، انہیں دستیاب کر لیا گیا ہے۔ قبائلی بزرگوں کی کوششوں سے ان کی رہائی عمل میں آئی۔ صدر استغاثہ جنرل واسع تارین کو 28/فبروری کو نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ اسلام آباد جا رہے تھے۔ ان کے بھائی ساجد تارین نے کہا کہ ان کے بھائی واسع تارین داربند علاقے میں دستیاب ہوئے۔ ان کی رہائی کے لیے قبائلی بزرگوں نے کلیدی رول انجام دیا۔ کسی بھی گروپ نے ابھی تک اس اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ لاقانونیت کے اس صوبے بلوچستان میں عموماً تاوان کی رقم کے لیے اغوا کیا جاتا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران جرائم پیشہ ٹولیوں نے ہندو اقلیت کے کئی تاجروں کا تاوان کی رقم کی خاطر اغوا کیا۔

balochistan Abducted prosecutor general reaches home

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں