ملک کے 38 شہروں میں سٹ ٹاپ بکس کے بغیر ٹی وی پروگراموں کی عدم فراہمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-27

ملک کے 38 شہروں میں سٹ ٹاپ بکس کے بغیر ٹی وی پروگراموں کی عدم فراہمی

ملک کے 38 شہروں میں پیر سے سٹ ٹاپ باکس کے بغیر ٹی وی پروگرامس نہیں دیکھے جاسکیں گے۔ ان شہروں کا ڈیجٹلائزیشن کے دوسرے مرحلہ میں احاطہ کیا جارہا ہے۔ انڈین براڈ کاسٹنگ فیڈریشن نے آج یہ بات کہی جب کہ حکومت نے ادعا کیا ہے کہ ان مقامات پر 67 فیصد ڈیجٹلائزیشن حاصل کرلیا گیا ہے۔ فیڈریشن نے ایک بیان میں کہاکہ کیبل ٹیلی ویژن نٹ ورک آرڈنینس 2011 کے تحت وزارت اطلاعات و نشیرات کے لزوم کے مطابق ٹیلی ویژن براڈ کاسٹرس 31مارچ2013 اتوار کی آدھی رات سے تمام انالاگ سگنلس بند کردیں گے۔ فیڈریشن نے جس کے پاس ملک کے سب سے زیادہ براڈ کاسٹر ارکان ہیں کہاکہ 19 مارچ 2013ء کو ہونے والی اس کی میٹنگ میں فیڈریشن کے بورڈ نے احساس ظاہر کیا کہ انالاگ سے ڈیجٹیل ٹی وی میں آسانی سے منتقلی کیلئے یہ اقدام ضروری ہے۔ 31؍مارچ 2013 سے ڈیجٹلائزیشن کے دوسرے مرحلہ میں ملک کی 4 ریاستوں کے 48 شہروں کا احاطہ کیا جائے۔ ان میں آگرہ، احمد آباد،الہ آباد، امرتسر، اورنگ آباد، بنگلورو، بھوپال، چندی گڑھ، کوئمبتور، فرید آباد، غازی آباد، ہاوڑہ، حیدرآباد، اندور، جبل پور، جئے پور، جودھپور، کلیان۔ دونگی ویلی، کانپور، لکھنو، لدھیانہ، میرٹھ، میسور، ناگپور، ناسک، نوی ممبئی، پٹنہ، پیمبری چنچواڑہ، پونے، راجکوٹ، رانچی، شولار پور، سری نگر، سورت، تھانے، وڈودرا، واراناسی اور وشاکھاپٹنم شامل ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک علیحدہ بیان میں کہاکہ وزیر منیش تیواری روزانہ کی بنیاد پر دوسرے مرحلہ میں پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں اور تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق 38 شہروں میں 67 فیصد کا نشانہ حاصل کرلیا گیا ہے۔ حیدرآباد، امرتسر، چندی گڑھ اور الہ آباد میں تقریباً 100 فیصد ڈیجٹلائزیشن ہوگیا ہے۔

No TV viewing without set top box in 38 cities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں