بہار کو پسماندہ ریاست کا درجہ ملنے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-27

بہار کو پسماندہ ریاست کا درجہ ملنے کا امکان

مرکزی حکومت بہار کو پسماندہ ریاست کا درجہ دے سکتی ہے۔ مرکزی حکومت نے ارشادہ دیا ہے کہ جلد ہی وہ ریاستوں کی پسماندگی طے کرنے والے معیار میں تبدیلی لائے گی۔ اس کیلئے حکومت تیاری کررہی ہے اور اگلے 2ماہ میں اس سلسلے میں ٹھوس نتیجے سامنے آسکتے ہیں۔ ذرائع سے ملی خبر کے مطابق وزارت داخلہ اس کام میں لگ گیا ہے اگر یہ فیصلہ ہوتا ہے تو اسے نتیش کی مہم کا اثر ہی کہا جائے گا۔ اس ماہ نتیش کمار نے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے کے سلسلے میں راجدھانی میں ادھیکار ریالی کی تھی۔ وزیر اعلیٰ مسلسل مرکز سے مطالبہ کررہے کہ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دے کر اسے دیے جانے والے مرکزی فنڈ میں اضافہ کرے۔ اس کے لئے نتیش نے وزیر مالیات پی چدمبرم اور وزیراعظم منموہن سنگھ سے بھی ملاقات کی تھی۔ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیںکہ بہار کو جو خصوصی ریاست کا درجہ دے گا، اگلی حکومت میں اسے ہی حمایت دی جائے گی۔ حکومت کا مقصد اب کسی ریاست کو خصوصی درجہ دینے کا نہیں ہے بلکہ حکومت ریاستوں کی پسماندگی طے کرنے والے معیار کو ہی بدلنا چاہتی ہے۔ غور طلب ہے کہ 28فروری کو وزیر مالیات نے پارلیمنٹ میں پیش اپنے بجٹ میں بھی اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ حکومت پسماندہ ریاستوں کے معیار میں تبدیلی چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اب اسے سنجیدگی سے لیا ہے اور اس پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ اگلے 2ماہ کے اندر نئے پیمانے اور نئے معیار کا اعلان کرسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ذرائع نے بتایاکہ قرض میں پھنسے مغربی بنگال، کیرل اور پنجاب کو مالیاتی کمیشن تھوڑی راحت دے سکتی ہے۔

Bihar may get backward status soon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں