سہارا گروپ کے خلاف ہماچل پردیش ہائیکورٹ کا حکم نامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-27

سہارا گروپ کے خلاف ہماچل پردیش ہائیکورٹ کا حکم نامہ

سہارا کو آج اس وقت ایک دوہرا دھکا گلا جب سیبی نے گروپ کے چیف سبروتو رائے کو سرمایہ کاروں کو د24 ہزار کروڑ روپئے کے اثاثہ واپس کرنے کیلئے فروخت شدنی اثاثے جات کی فہرست کو قطعیت دینے کی خاطر 10اپریل کو طلب کیا ہے جب کہ ہماچل پردیش ہائی کورٹ نے سہارا کے 5 اداروں کو عوام سے رقم جمع کرنے سے روک دیا ہے۔ سبروتو رائے اور گروپ کے تین اعلیٰ عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مارکٹ ریگولیٹر سیبی کے سامنے شخصی طورپر پیش ہوں۔ اس سے پہلے8اپریل سے پہلے ان کے اثاثوں، بینک کھاتوںاور ٹیکس ریٹرنس کی تفصیلات داخل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ سیبی نے 8صفحات کے اپنے حکم میں یہ بات کہی۔ سیبی نے کہاکہ اگر سبروتو رائے، اشوک رائے چودھری، روی شنکر دوبے اور وندنا بھاگور10 اپریل کو پیش ہونے میں ناکام ہوتے ہیں تو وہ یکطرفہ طورپر اثاثوں کی خریدی کے اعلان کی شرائط کو قطعیت دے دے گا۔ اس دوران شملہ میں آج ہماچل پردیش ہائیکورٹ نے پانچ اداروں سہارا انڈیا پریوار، سبروتو رائے سہارا کریڈیٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمیٹیڈ، سہارا کیوشاپ، یونیک پراڈکٹ رینج لمیٹیڈ اور سہارا کیو گولڈ مارٹ لمیٹیڈکو اپنی کسی بھی اسکیم کے ذریعہ عوام سے پیسے جمع کرنے سے روک دیا ہے۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 22 اپریل کو مقرر کرتے ہوئے عدالت نے اپنے عبوری حکم میں کہا کہ ان 5اداروں کے خلاف شکایت کی بیکنگ ریگولیٹر آر بی آئی اور کیپٹل مارکٹ کے نگران ادارے سیبی کو تحقیقات کرنی چاہئے اس کے علاوہ عدالت نے اس معاملہ کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے رجوع کردیا ہے۔ سیبی نے یہ کارروائی ایک ایسے وقت کی جب کہ سہارا گروپ نے سہارا انڈین رئیل اسٹیٹ کارپوریشن لمٹیڈاور سہارا ہاوزنگ انوسٹمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے تقریباً3 کروڑ بانڈ ہولڈرس کو اندازہ 24ہزار کروڑ روپئے کی رقم واپس کرنے کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ احکام پر عمل نہیں کیا۔ سہارا نے اب تک سیبی کو واپس ادائیگی کیلئے 5120کروڑ روپئے جمع کرائے ہیں اور ادعا کیا ہے کہ یہ رقم دونوں کمپنیوں کے بانڈ ہولڈرس کی جملہ بقایا جات سے بھی زیادہ ہے۔ اس مہینہ کے اوائل میں سیبی سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی تھی اور اس کیس کے سلسلہ میں سبروتو رائے کو گرفتار کرنے اور ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگانے کی درخواست کی تھی۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت اپریل کے پہلے ہفتہ میں مقرر کی ہے۔

HP High Court restrains Sahara Group from collecting money

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں