رایا پیٹ گورنمنٹ اسپتال - کینسر علاج کے لیے 17 کروڑ لاگت کا نیا بلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-03

رایا پیٹ گورنمنٹ اسپتال - کینسر علاج کے لیے 17 کروڑ لاگت کا نیا بلاک

رایا پیٹ گورنمنٹ اسپتال میں کینسر علاج کے لیے 17 کروڑ کی لاگت کانئے بلاک کا افتتاح
وزیر اعلی جئے للیتا نے یہاں چنئی سکریٹریٹ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے رایا پیٹ گورنمنٹ اسپتال میں 17کروڑکی لاگت سے تعمیر کئے گئے کینسر علاج کے لیے مخصوص بلاک کا افتتاح کیا گیا، واضح رہے کہ اس نئے کینسر علاج کے بلاک میں کینسر مریضوں کے علاج کے لیے 150بیڈ اور کئی جدید سہلویات سے لیس کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ مدراس میڈیکل کالج میں 56کروڑ 63لاکھ کی لاگت کا نیا بلاک اور اس کے علاوہ ریاست تمل ناڈو کے مختلف علاقوں میں خصوصی زچکی سینٹر، 6میڈیکل کالجوں میں نئے بلاکس، 16پرائمری ہیلتھ سینٹرس، اور 13سرکاری اسپتالوں میں نئی عمارتوں کا افتتاح وزیر اعلی جئے للیتا کے ہاتھوں عمل میں آیا، سرکاری پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ تمام 41اضافی عمارتوں کی جملہ لاگت 152کروڑ52لاکھ روپئے بتایا گیا ہے، اس تقریب میں وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود سمیت کئی سرکاری اعلی افسران موجود رہے ۔

New block for cancer treatment in rayapet govt hospital

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں