صدر مجلس اسد اویسی کو بسواکلیان میں گرفتار کیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-03

صدر مجلس اسد اویسی کو بسواکلیان میں گرفتار کیا گیا

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی کو کرناٹک پولیس نے گرفتار کر لیا، بعدازاں انہیں رہا بھی کر دیا گیا۔ صدر مجلس جو بسواکلیان میں منعقد ہونے والے بلدی انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لینے یہاں پہونچے تھے ۔ صدر مجلس نے بسوا کلیان کے دو بلدی انتخابی حلقوں میں پرہجوم اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس سیکولرازم نعرہ تو لگاتی ہے لیکن عملاً وہ ایک طرف بی جے پی کو مستحکم بنا رہی ہے اور دوسری طرف مسلمانوں کوہراساں کر رہی ہے ۔ کئی تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کو دلسکھ نگر میں بم دھماکوں کے سلسلہ میں گرفتار کر لیا گیا اور ان مسلم نوجوانوں کے خاندان پریشان ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہندوؤں کے مخالف نہیں ہیں لیکن بی جے پی کی مخالفت کریں گے اور کرناٹک اور دوسری ریاست کے علاقوں میں بھی بلدی اور پنچایت انتخابات میں مقابلہ کریں گے اور فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کی کوشش کریں گے ۔ بیرسٹر اویسی نے کہا ہم کو دھمکیوں اور گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہیں پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب کہ وہ انتخابی ریالی سے واپس ہورہے تھے ۔ ان پر یہ الزام لگایا گیا کہ انہوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے ۔ صدر مجلس کوجانے کی اجازت تو دیدی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس الیکشن ا تھاریٹی کے عہدیداروں سے مشاورت کے بعد کیس رجسٹر کرے گی۔ مجلس کی انتخابی مہم کے مقامی منتظمین نے بتایا کہ صدر مجلس کے دورے کے بارے میں پولیس کو مطلع کیا گیا تھا۔

Asaduddin Owaisi arrested by police in basavakalyan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں