بیس سال کے دوران کا سب سے بڑا برقی بحران - چندرا بابو نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-28

بیس سال کے دوران کا سب سے بڑا برقی بحران - چندرا بابو نائیڈو

صدر تلگودیشم پارٹی این چندرا بابو نائیڈو نے برقی کی حقیقی صورتحال سے متعلق وائٹ پیپر جاری کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ ضلع مغربی گوداوری میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نائیڈو نے کہاکہ کانگریس حکومت ریاست کو اندھیرے میں لے گئی ہے، برقی کی بار بار کٹوتی سے عوام کو جو مشکلات پیش آرہی ہیں اس کیلئے حکومت ذمہ دار ہے۔ کیونکہ حکومت نے مستقبل کے اندازوں کو ملحوظ نہیں رکھا۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ 20 سال کے دوران ریاست میں برقی کا اس طرح بحران نہیں دیکھا گیا۔ انہوں نے کہاکہ تلگودیشم دور میں زرعی شعبہ کو 9 گھنٹے برقی سربراہ کی گئی تھی۔ موجودہ حکومت زرعی شعبہ کو کب برقی سربراہ کررہی ہے کچھ پتہ ہی نہیں چل رہا ہے۔ صدر تلگودیشم نے کہاکہ دن کے اوقات میں ایک گھنٹہ بھی برابر برقی سربراہی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہہ سے چھوٹے، بڑے صنعت کار اور سماج کے تمام طبقات پریشان ہیں۔ چندرا بابو نائیڈو نے چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے اس بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا کہ بارش ہونے پر ہی برقی سربراہ کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں جو گیس نکالی جارہی ہے وہ پڑوسی ریاستوں کو منتقل ہورہی ہے جس کی وجہہ سے ریاست میں گیس پر منحصر برقی پراجکٹ پیداوار میں ناکام ہے۔ مرکز سے زائد مقدار میں گیس حاصل کرنے میں بھی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کی غلط پالیسیوں اور حکمت عملی کی وجہہ سے آج ضرورت کے مطابق برقی پیدا نہیں ہوپارہی ہے۔ انہوں نے برقی شرحوں میں اضافہ کی مخالف کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی تجویز سے فوری دستبردار ہوجائیں ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کرن کمار ریڈی حکومت کو تغلق دور سے تعبیر کیا۔ انہوں ین کہاکہ برقی کے مسئلہ پر بائیں بازو جماعتوں کے ساتھ مل کر عوامی تحریک شروع کرنے تلگودیشم تیار ہے۔ چندرا بابو نائیڈو نے واضح طورپر کہاکہ برقی یا کسی بھی عوامی مسئلہ پر وائی ایس آر کانگریس کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Chandrababu Naidu slams Kiran govt for power crisis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں