کانگریس پر مزید بھروسہ نہیں کیا جا سکتا - ملائم سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-28

کانگریس پر مزید بھروسہ نہیں کیا جا سکتا - ملائم سنگھ

سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو ایک مرتبہ پھر تیسرے محاذ کا اشارہ دیا ہے اور کہا ہے کہ کانگریس پر اب مزید اعتماد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اٹاوا میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ نے کہاکہ 2014ء میں منعقد شدنی لوک سبھا انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ہیں اور اب تیسرے محاذ کی حکومت کے مواقع کافی وسیع دکھائی دے رہے ہیں۔ تین دن میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ایس پی کے سربراہ نے تیسرے محاذ کی تشکیل کا اشارہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی قائدین بیجو جنتادل، ترنمول کانگریس اور ڈی ایم کے جیسی علاقائی پارٹیوں کے ساتھ رابطہ میں ہیں تاکہ آئندہ انتخابات کیلئے تیسرے محاذ کی تشکیل کی راہ ہموار کی جاسکے۔ ملائم سنگھ نے شاملی میں منگل کو ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یکساں نظریات رکھنے والی تمام علاقائی پارٹیوں سے متحد ہونے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ ملائم سنگھ کے فرزند اور اترپردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو یہ بات کہہ چکے ہیں کہ ان کی پارٹی بھی قبل ازوقت انتخابات کیلئے تیار ہے۔

Mulayam Singh hits out at Congress; calls them 'clever and cheats'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں