ڈی۔آر۔ڈی۔او کے سائنسداں اعجاز مرزا دہشت گردی کے الزام سے بری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-02

ڈی۔آر۔ڈی۔او کے سائنسداں اعجاز مرزا دہشت گردی کے الزام سے بری

3 ریاستوں میں معروف لیڈروں اور صحافیوں کے قتل کی مبینہ طورپر سازش رچنے والے ایک مبینہ دہشت گرد کو این آئی اے کی عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ این آئی اے اس کے خلاف فرد جرائم دائر کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ ملزم کے وکیل محمد سلطان باری نے یہاں ایجنسی کو بتایا کہ بنگورکی این آئی اے عدالت نے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او ) کے ایک جونیر سائنسدان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ضروری خانہ پری کے بعد انہیں آج رہا کر دیا جائے گا۔ جونے ئر سائنسدان ڈاکٹر اعجاز احمد مرزا کو گذشتہ سال اگست میں 14دیگر افراد کے ساتھ کرناٹک اور دوسری ریاستوں میں دہشت گردی کے واقعات انجام دینے کا خاکہ تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ قومی تفتیشی ایجنسی( این آئی اے ) کی خصوصی عدالت نے ڈی آر ڈی او میں کام کرنے والے جونے ئر سائنسداں کو ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم دیا تھا۔ مرزا کے وکیل نے بتایا کہ این آئی اے اس کے موکل کے خلاف فرد جرم داخل نہیں کرپائی تھی۔ عدالت نے مرزا کو 25ہزار روپئے کے دو نجی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی اسے اپنا پاسپورٹ جمع کرنے کا بھی حکم دیا۔ اس معاملہ میں دو دیگر ملزمین مطیع الرحمن اور یوسف کو 25فروری کو رہا کیا گیا تھا۔ این آئی اے کی عدالت نے ان دونوں کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا کوئی جواز یا ثبوت نہیں ہے ۔ اس معاملے میں 15 لوگوں کو گرفتارکیا گیا تھا جبکہ باقی 10ملزم فرا رہیں ۔ صدیقی اور یوسف ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں دہشت گردانہ حملے کی سازش کا پردہ فاش کرتے ہوئے اگست 2012ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔

NIA court orders release of Ejaz Ahmed Mirza

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں