تمل ناڈو میں شراب پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-02

تمل ناڈو میں شراب پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ

تمل ناڈو میں شراب پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ
گاندھی وادی سسی پیرومال پچھلے تیس دن سے بھوک ہڑتال پر
چنئی میں گاندھی وادی سسی پیرومال تمل ناڈو میں شراب پر مکمل پابندی کے مطالبے کو لیکر پچھلے تیس دن سے مسلسل بھوک ہڑتال پر رہنے کی وجہ سے ان کی صحت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے، واضح رہے کہ سسی پیرومال نے اپنے اس احتجاج کا آغاز چنئی مرینا بیچ میں واقع گاندھی مجسمے کے قریب کیا تھا، لیکن پولیس نے انہیں گرفتار کر کے ان پر مقدمہ درج کر لیا تھا، اور سسی پیرومال کے مسلسل بھوک ہڑتال سے ان کی طبیعت ناساز ہونے کی صورت میں انہیں اسپتال داخل کر دیا گیا تھا، لیکن سسی پیرومال نے اسپتال میں علاج ختم ہوتے ہی اپنی بھوک ہڑتال کو ہندوستان کی آزادی کی لڑائی میں شہید ہوئے نیللائی جیبامنی کے رہائش گاہ مئیلا پور میں سسی پیرومال اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں، گاندھی واد سسی پیرومال سے ریاستی ایس ڈی پی آئی کے صدر تہلان باقوی نے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے اپنی بھوک ہڑتال کو ختم کر لیں، اور انہیں صلاح دیا کہ وہ اس بھوک ہڑتال کی بجائے عوامی احتجاج کے ذریعے حکومت تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کریں، اور تہلان باقوی نے انہیں یقین دلا یا کہ ان کے ساتھ بھی ایس ڈی پی آئی ملکر اس مطالبہ پر حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے کے لیے تیار ہے، واضح رہے کہ سسی پیرومال بھوک ہڑتال کے ساتھ ساتھ کسی سے بات کرنے سے بھی گریز کرتے آ رہے ہیں، اس مطالبے پر انہوں نے ایس ڈی پی آئی کے صدر اور کارکنان کو اپنے ساتھیوں کے ذریعے یہ حتمی پیغام دیدیا کہ جب تک حکومت ان کے اس مطالبے کو پورا نہیں کرتی ہے، وہ اس بھوک ہرتال احتجاج سے باز نہیں آئیں گے، چاہے اس میں ان کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے، ان سے ملاقات کرنے کے بعد ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمل ناڈو حکومت کو چاہئے کہ وہ تمل ناڈو کے عوام کی جان اور سسی پیرومال کی جان بچانے کے لیے ریاست تمل ناڈو میں شراب پر مکمل پابندی عائد کرے، اور انہوں نے حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ اگر اس بھوک ہڑتال سے سسی پیرومال کی موت ہو جاتی ہے تواس کی ذمہ دار ریاستی حکومت کی ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں شراب کی دوکانوں کی وجہ سے کالج اور اسکولی طلباء تک شراب کی لت کے شکا ر ہیں، اور شراب کی وجہ سے کئی خاندان تباہ ہورہے ہیں، شراب کی وجہ اگلی نسل پر کافی برے اثرات مرتب ہونگے ، ایسی برائی کا خاتمہ کرنا حکومت کا اولین فرض ہے، شراب پر مکمل پابندی لگانے کے مطالبے کو لیکر ایس ڈی پی آئی بھی مسلسل مظاہرے کرتی آ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ہم خیال سماجی تنظیموں کے ساتھ بڑے پیمانے پر مظاہرے کرنے اور اس مطالبے کو تقویت دینے کے لیے ایس ڈی پی آئی تیار ہے، واضح رہے کہ ریاست تمل ناڈو میں اسی مطالبے کو لیکر ایم ڈی ایم کے پارٹی سربراہ اور ممبر پارلیمان وائی گوپال سوامی نے پچھلے ہفتے پیدل سفر کر کے ریاست تمل ناڈو میں شراب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا، اسی طرح پی ایم کے صدر راما داس، ایم ایم کے پارٹی، ٹی ایم ایم کے، پاپولر فرنٹ آف انڈیا، کیمپس فرنٹ آف انڈیا، آئی این ٹی جے، جماعت اسلامی ہند، اور ریاست کی کئی تنظیمیں مسلسل اس مطالبے کو لیکر احتجاجات درج کرتی آ رہی ہیں ۔

Demand complete ban on liquor tamil nadu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں