ریلائنس انڈسٹریز کے صدر نشین مکیش امبانی کو دھمکی آمیز مکتوب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-02

ریلائنس انڈسٹریز کے صدر نشین مکیش امبانی کو دھمکی آمیز مکتوب

امبانی کو دھمکی آمیز مکتوب، سی سی ٹی وی کیمرے سے کوئی مدد نہیں
ریلائنس انڈسٹریز کے صدرنشین مکیش امبانی کو انڈین مجاہدین کے نام سے بھیجے گئے دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے سلسلہ میں پولیس کو سی سی ٹی وی کیمروں سے کوئی مدد نہیں مل سکی۔ تحقیق کنندوں کو امید تھی کہ امبانی کے دفتر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس شخص کا پتہ چل جائے گا جس نے یہ مکتوب امبانی کے اسٹاف کے حوالے کیا تھا۔ اس مکتوب میں انہیں دھمکی دی گئی تھی کہ اگر انہوں نے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کی مدد کرنا بند نہیں کیا تو ان کی 27منزلہ بلڈنگ کو دھماکہ سے اڑا دیا جائے گا۔ پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے میں کسی مشتبہ شخص کی نقل و حرکت نظر نہ آنے کی وجہہ سے یہ معاملہ اور بھی پیچیدہ ہو گیا ہے ۔

No clue in CCTV footage in Mukesh Ambani threat letter case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں