Pak Taliban captures rival militant group's headquarters
تحریک طالبان پاکستان نے خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں لڑائی کے دوران انصار الاسلام کے گڑھ باغ میدان کا محاصرہ کیا جہاں اس کا ہیڈ کوارٹرز بھی واقع ہے جبکہ 5ویں روز جھڑپوں میں مزید 7افراد ہلاک ہو گئے ۔ مرنے والوں میں 6انصار الاسلام (اے آئی) کے رضا کار اور ایک طالبان جنگجو شامل ہے ۔ ایک اور اہم پیشرفت میں اے آئی کے دوسرے متحارب گروپ باڑہ سے تعلق رکھنے والے لشکر اسلام نے تختائی پر کنٹرول کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ پہلی بار ہوا ہے کہ لشکر اسلام نے تختائی پر قبضہ کیا ہو جو ایک اونچی چوٹی پر واقع ہے ۔ طالبان نے علاقے کے ارد گرد اسٹرٹیجک بلندیوں کے کنٹرول کے بعد وادی تیرہ میں واقع باغ میدان کا محاصرہ کر لیا ہے ۔ یہاں عسکریت پسند انصار الاسلام (اے آئی) کے ہیڈکوارٹر بھی ہیں ۔ اس کار روائی کی وجہہ سے بارقمبرخیل کا علاقہ بھی طالبان کے کنٹرول میں آ گیا اور یہ طالبان کی ایک بڑی جیت مانی جا رہی ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں