لاہور - بھگت سنگھ کی یاد میں جلسہ کے موقع پر تصادم ٹل گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-25

لاہور - بھگت سنگھ کی یاد میں جلسہ کے موقع پر تصادم ٹل گیا

پولیس کی مداخلت کے باعث بعض شدت پسند مذہبی گروپس اور سیول سوسائٹی کے کارکنوں جو مجاہد آزادی بھگت سنگھ کی برسی تقریب منعقد کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے کے درمیان امکانی تصادم ٹل گیا۔ سیول سوسائٹی کے کارکن کل فوارہ چوک چوراہا پر جمع ہوئے تھے تاکہ بھگت سنگھ 82 ویں برسی منا سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے سنگھ کے بڑے پورٹریٹ کے روبرو شمعیں روشن کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس چوراہا کے نام کو بھگت سنگھ سے موسوم کریں اور وہ شدت پسندوں کے دباو میں نہ آئے۔ صدر نشین بگھت سنگھ فاونڈیشن عبداللہ ملک نے بھگت سنگھ کو براعظم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجاہد آزادی نے بھائی چارہ اور امن کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے نا انصافی اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ حقوق کے لئے جدوجہد میں ہمیں انکے نقش قدم پر چلنا چاہئے۔ اس دوران سخت گیر موقف کے حامل مذہبی گروپس کے ارکان اس مقام پر پہنچ گئے اور سیول سوسائٹی کے ارکان کے چلے جانے پر زور دیا۔ اس موقع پر دونوں گروپس میں الفاظ کا تبادلہ عمل میں آیا تاہم صورتحال بگڑنے سے قبل پولیس وہاں پہنچی اور سیول سوسائٹی کے کارکنوں کو منتشر کردیا۔ جس کے باعث دو گروپس میں امکانی تصادم ٹل گیا۔

Lahore cops avert clash over Bhagat Singh memorial

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں