قتل و غارتگری کی آماجگاہ میں بدلتا صنعتی شہر ہسور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-06

قتل و غارتگری کی آماجگاہ میں بدلتا صنعتی شہر ہسور

قتل و غارتگری کی آماجگاہ میں بدلتا صنعتی شہر ہسور
غنڈوں کی سرکوبی کیلئے خفیہ پولیس سرگرم

ٹمل ناڈو کر ناٹک سرحد میں واقع صنعتی شہر ہسور میں دو بارہ قتل، ڈاکہ، چوری،غارتگری اور سماج دشمن افعال کی کثرت کی وجہ سے خفیہ پو لیس تشویش میں مبتلا ہے۔ پڑوسی صوبہ کے غنڈوں کے ساتھ مل کر سماج دشمن عناصر میں مبتلا مقامی غنڈوں کی فہرست اور انہیں قابو میں کر نے کیلئے پو لیس بے چین نظر آ رہی ہے۔ ٹمل ناڈو کے صنعتی شہروں میں ہسور، ترپور،کو ئمبتور اور چنئی وغیرہ میں روزگار اور کاروبار کے مواقع کے اعتبار سے دیگر اضلاع ودیگر صوبوں کے مزدور،ملازم زیادہ تعداد میں بس کر بیوپار اور ملازمت کے مختلف شعبوں سے جڑے ہیں ۔ تمل ناڈو، کر ناٹک اور آندھرا پردیش تینوں صوبوں کے سرحدوں کے گھیرے میں واقع ضلع کرشنگری کا صنعتی شہر ہسور سے صوبہ کر ناٹک شہر بنگلور کے صنعتی زون الکٹرانک سٹی قریب واقع ہو نے کی وجہ سے صنعت اور معاشی اعتبار سے بہت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ اس اعتبار سے شہر ہسور کے مختلف علاقوں میں زمین کی قیمتوں میں بے حد اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ کاروبار اور صنعتی شعبے روز بروز ترقی کر رہے ہیں ۔ لیکن شہر کی ترقی کے تناسب سے انتظامیہ،پو لیس اور خفیہ پو لیس کانظام نہیں ۔ جس کی وجہ سے دو لت کی رہل پہل کے ساتھ سماج دشمن عناصر اور انکے کا لے کرتوتوں میں اضافہ ہوتا گیا۔ غیر شناخت اشخاص کی آمدورفت،سماج دشمن عناصر کے کاروائیاں اعلی پو لیس افسر اور حکومت کے علم میں آنے سے رہے ۔ شہر میں روزبروز قتل، چوری،ڈاکہ،پنچایت اور غارتگری کے واقعات میں اضافہ ہو تا رہا ۔ بالخصوص شہر ہسور واطراف میں گذشتہ بیس دنوں میں پانچ قتل کے واردات پیش آئے ہیں۔ فروری بارہ تاریخ کو بنگلور آٹو ڈرائیور ریاض احمد غندوں کی مدد سے ہلاک کیا گیا ۔ اسی دن کیل منگلم کی رکمنی کا بھی قتل کیا گیا۔ گذشتہ بیس تاریخ کو کانگریس ایم ۔ ایل۔ اے کا کار ڈرائیور گھر سے باہر بلا کر سر الگ کر کے بے دریغ قتل کیا گیا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال جو لائی پانچ تاریخ کو ڈی ۔ کے پارٹی کوآرڈینیٹر پژنی بندوق چلا کر اور سر کو الگ کر کے قتل کیا گیا ۔ اس واقعہ کی وجہ سے عوام الناس بلکہ بہت سارے سیاسی و سماجی نمائندوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ اس واردات سے پیداقانون اور نظم وضبط کے مسائل کے نمٹنے سے پہلے ہسور اور اسکے اطراف میں فی الوقت اسی طرح کے واقعات اور اس میں پڑوسی شہر کے غنڈوں کے ملوث ہو نے سے پو لیس اور خفیہ اداروں نے اپنی سر گرمیوں کو تیز تر کر دیا ہے ۔ عموماً شہر ہسر کے غنڈے دھمکی، ہفتہ وصولی اور مار دھاڑکے واقعات میں ملوث ہو تے تھے ۔ مگر اب ترقی کر تے ہو ئے قتل، غارت گری کیلئے دیگرصوبوں کے غنڈوں کی مدد بھی حاصل کر نے لگے ہیں۔ مقامی غنڈوں کی اس نئی حکمت عملی سے وی ۔ آئی۔ پی طبقہ، مالدار کاروباری طبقہ انتہائی پریشان ہے ۔ پولیس نے اپنی سر گر می کا آ غاز کر تے ہو ئے مقامی غنڈے ، پڑوسی صوبوں کے تعلقات اور انکی مدد کر نے والے مقامی طاقتوں کی ایک فہرست تیار کر رہی ہے۔ سروے کے آخر میں اعلی پو لیس عہدیداروں اور حکومت ٹمل ناڈو کی منظوری کے بعد غنڈوں کی سر کوبی کیلئے انتہائی سخت اقدا مات کی توقع ہے۔

Murders and vandalism in city Hosur, tamilnadu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں