کرناٹک - بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے نام انتخابی فہرست سے حذف - دیوے گوڑا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-06

کرناٹک - بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے نام انتخابی فہرست سے حذف - دیوے گوڑا

سابق وزیر اعظم و سیکولر جنتادل کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا نے آج یہاں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کر کے کرناٹک میں بی جے پی حکومت میں و وٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے نام مبینہ طورپر حذف کرنے کی شکایت کی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ فی حلقہ کوئی 20,000 سے زائد ملسم و وٹرس کے نام حذف کئے گئے ہیں اور اس طرح انہیں حق رائے دہی سے محروم کیا گیا ہے ۔ سابق وزیر اعظم نے یہ الزام لگاتے ہوئے کہ ایسا قصداً کیا گیا ہے اس معاملہ میں الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جو افراد حق رائے دہی سے محروم کئے گئے ہیں ان کا جمہوری حق بحال کیا جاسکے ۔ سیکولر جنتالد کے قومی جنرل سکریٹری کنور دانش علی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں مناسب کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دیوے گوڑا نے کمیشن پر واضح کیا کہ چونکہ مسلم و وٹروں کی اکثریت اردو بولنے والی ہے اس لئے درستگی کا اشتہار اردو اخبارات میں شائع کرایا جائے تاکہ عوام کو حکومت کی طرف سے کئے جانے والے تدارک کے اقدامات کا علم ہو۔ دانش علی نے یہ الزام بھی لگایا کہ ریاست میں ایسے معاملے بھی سامنے آئے ہیں جہاں جاری کردہ فوٹو شناختی کارڈ میں تصویر کسی اور کی چسپاں کی گئی ہے اور نام کسی اور کا لکھا گیا ہے ۔

BJP to Blame For Missing Minorities' Names in Voters' List: Deve Gowda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں