وارٹن انڈیا اکنامک فورم - مودی کا ویڈیو خطاب منسوخ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-04

وارٹن انڈیا اکنامک فورم - مودی کا ویڈیو خطاب منسوخ

باوقار وارٹن اسکول نے آج یونیورسٹی پروفیسرس اورطلبہ کے ایک گوشہ کے ہنگامہ کے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کے خطاب کو منسوخ کر دیا ہے ۔ باوقار سالانہ پروگرام کی انتظامی کمیٹی نے یونیورسٹی اور وارٹن اسکول کے انتظامیہ کو مشکل صورتحال میں ڈالنے پر معذرت خواہی کی اور کہاکہ مودی کے خطاب کی جگہ ایک ممتاز ہندوستانی قائد کی تقریر ہو گی جن کے نام کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔ لیکن اس پروگرام کیلئے مودی کو دی گئی دعوت کے فیصلہ پر قائم رہتے ہوئے انتظامی کمیٹی نے انہیں بعد میں کسی وقت مدعو کرنے کی امید ظاہر کی جب اس مرتبہ کی طرح کوئی انحراف نہیں ہو گا۔ وارٹن انڈیا اکنامک فورم نے ایک بیان میں کہاکہ وارٹن انڈیا اکنامک فورم نے مسٹر مودی کی نوٹ اڈریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ مودی کو 22-23 مارچ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ فلا ڈفلیا میں ہونے والے فورم میں کینوٹ اڈریس دینے کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم امید کرتے ہیں مسٹر مودی کسی مناسب فورم میں اظہار خیال کریں گے جب وہ اس طرح کے انحراف کے بغیر طلباء کے ساتھ ربط پیدا کر سکیں گے ۔ وارٹن کے پروفیسر اور طلبہ کے ایک گروپ نے سخت الفاظ پر مشتمل خط لکھتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یہ جان کر بڑی تکلیف ہوئی کہ فورم نے کینوٹ مقرر کی حیثیت سے مودی کو مدعو کیا ہے ۔ یہ وہی سیاست داں ہے جسے امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اس بنیاد پر 18 مارچ 2005ء کو ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا کہ اُس نے چیف منسٹرکی حیثیت سے گجرات میں مسلمانوں کے خلاف فسادات کو روکنے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔ توقع ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدرنشین مونٹیک سنگھ اہلوالیہ 23مارچ کو فورم سے خطاب کریں گے ۔

Modi video conference cancelled

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں