ایران پاکستان گیس پائپ لائن مخالفت صدر پاکستان نے مسترد کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-04

ایران پاکستان گیس پائپ لائن مخالفت صدر پاکستان نے مسترد کی

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہاکہ دنیا کی کوئی بھی طاقت 7.5 بلین مالیت کی ایران۔ پاکستان پائپ لائن پراجکٹ کو روک نہیں سکتی۔ باضابطہ طورپر 11مارچ کو افتتاح عمل میں آنے والے وینچر کی امریکہ کی جانب سے بڑھتی ہوئی مخالفت کو انہوں نے مسترد کر دیا۔ گذشتہ رات یہاں پر اپنی رہائش گاہ پر سینئر ایڈیٹرس اور ٹی وی اینکرس سے تبادلہ خیال کے دوران صدر پاکستان نے کہاکہ کسی کے پاس اتنی طاقت نہیں کہ وہ پراجکٹ کو روک سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ اقتدار اعلیٰ اور آزاد مملکت ہے اور وہ پائپ لائن کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے قومی مفادات کیلئے سرگرم ہے ۔ زرداری نے کہاکہ پائپ لائن کا 11مارچ کو ایران کے شیر چھا بہار میں افتتاح عمل میں آئے گا اور تقریب میں شرکت کیلئے خطہ کی اہم شخصیتوں کو دعوت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان آزادانہ طورپر فیصلہ کر سکتا ہے اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے کسی بھی ملک کے ساتھ معاملہ پر دستخط کر سکتا ہے ۔

Iran pakistan gas pipeline project confirmed by president Zardari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں