7/مارچ پی۔ٹی۔آئی واشنگٹن
گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی کے حامیوں نے وارٹن انڈیا اکنامک فورم کی جانب سے مودی کو دی گئی دعوت کی منسوخی کے فیصلہ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کیلئے آج ایک مہم شروع کی۔ حامیوں نے "امریکی اظہار خیال کی آزادی کیلئے " کے بیانر تلے بڑے پیمانے پر ای میل کے ذریعہ عوام سے کہاکہ وہ فورم کی جان سے مودی کی دعوت منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف امریکہ کے باوقار بزنس اسکول وارٹن اور یونیورسٹی آف پنسلوانیہ کو ای میل کریں ۔ حامیوں کے ای میل میں فورم اور وارٹن اسکول کے ایک درجن سے زائد عہدیداروں سے رابطہ کیلئے تفصیلات اور فون نمبرات درج ہیں ۔ Mass Email Protest against revoking of Narendra Modi's Wharton invite
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں