Fair panchayat poll in WB impossible: Yechuri
سی پی آئی(ایم) کے پولیٹ بیورو کے ممبر اور سینئر ممبر پارلیمنٹ سیتارام یچوری نے مغربی بنگال کے پنچایتی انتخابات کے آزادانہ و منصفانہ ہونے کے بارے میں شک و شبہ ظاہر کیا ہے ۔ آج یہاں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر یچوری نے کہاکہ مغربی بنگال میں اس وقت حالات ایسے ہیں کہ وہاں آزادانہ و منصفانہ انتخابات نہیں ہو سکتے ۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت و وٹروں کو سکیورٹی فراہم کرنے سے قاصر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے عوام کو اب بائیں بازو کے بغیر پریشانیوں کا احساس ہو چکا ہے ۔ جمہوری حالات میں انتخاب کرانا ناممکن ہے اور منصفانہ پولنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں