راجیہ سبھا میں مختلف موضوعات پر وزیر اعظم کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-09

راجیہ سبھا میں مختلف موضوعات پر وزیر اعظم کا خطاب

وزیراعظم پاکستان مسٹر راجہ پرویز اشرف کے دورہ ہندوستان کے موقع پر آج ہندوستان نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں لائے جاسکتے جب تک پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ان سرگرمیوں کو قابو میں کرنا ضروری ہے ۔ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آج واضح کیا کہ ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے سنجیدگی سے کوششیں کی ہیں ار اس میں اسے کچھ کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ راجیہ سبھا میں صدارتی خطبہ پر تحریک تشکر کے مباحث کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہاکہ عوام تا عوام رابطوں میں اضافہ ہوا ہے ، تجارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے تاہم کہاکہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں آ سکتے جب تک کہ پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں کو روکا نہ جاسکے اور اس مشنری پر کنٹرول نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ 9برسوں سے ان کی حکومت کی یہ پالیسی ہے اور یہی پالیسی آئندہ وقتوں میں بھی جاری رہے گی۔ وزیراعظم نے یہ ریمارکس ایسے وقت میں کئے ہیں جبکہ پاکستان کے ان کے ہم منصف راجہ پرویز اشرف کل ہندوستان کادورہ کرنے والے ہیں ۔ راجہ پرویز اشرف کل ایک روزہ دورہ ہندوستان پر آئیں گے ۔ منموہن سنگھ نے اپنے خطاب کے دوران قومی مرکز برائے انسداد دہشت گردی کے قیام پر تعطل کو دور کرنے کی دوبارہ کوشش کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس مرکز کے قیام پر ریاستوں کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ اس الزام کا جواب دیتے ہوئے کہ حکومت داخلی سلامتی سے موثر انداز میں نہیں نمٹ رہی ہے ڈاکٹر سنگھ نے واضح کیا کہ دہشت گردی سے نمٹنے میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی سے نمٹنے میں ایک آواز ہونا چاہئے ۔ این ٹی سی مسئلہ پر اتفاق رائے پیدا کرنے ہم ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے تیار ہیں ۔ گذشتہ تین سال سے این سی ٹی سی کے قیام کی کوششوں پر اپوزیشن کی جانب سے تنقیدیں کی جا رہی ہیں اور اپوزیشن کی اقتدار والی ریاستوں نے اس کی منظوری ینے سے انکار کر دیا ہے اور ان کا یہ الزام ہے کہ اس سے مرکز کے ذریعہ ریاستوں کے اختیار سلب کئے جا رہے ہیں ۔ حیدرآباد میں ہوئے بم دھماکوں کے بعد حکومت نے ایک بار پھر این سی ٹی سی کے قیام کی کوششوں کو تیز کر دیا ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ ان کا ماننا ہے کہ جہاں تک دہشت گردی سے نمٹنے کا مسئلہ ہے اس پر کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئے ۔ سبھی جماعتوں کو ایک آواز میں بات کرنا چاہئے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے اپنے نصف گھنٹے کے خطاب میں کئی اہم امور پر اظہار خیال کیا جو اپوزیشن نے اٹھائے تھے ۔ ان مسائل کا میعشت، ترقی اور خارجی امور سے بھی تعلق تھا۔ منموہن سنگھ نے پاکستان کے تعلق سے یہ واضح کر دیا کہ جہاں تک وہاں دہشت گرد نیٹ ورک کو ختم نہیں کیا جاتا اس ملک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر نہیں لایا جاسکتا۔ وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کل ایک روزہ دورہ پر ہندوستان آ رہے ہیں۔ وہ دہلی نہیں جائیں گے بلکہ اسلام آباد سے جئے پور پہنچیں گے پھر اجمیر شریف روانہ ہوں گے ۔ اجمیر میں درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی پر حاضری دیں گے اور خصوصی پرواز سے اسلام آباد کیلئے پرواز کرجائیں گے ۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید ان کے اعزاز میں جئے پور میں ایک ظہرانہ کا اہتمام کر رہے ہیں لیکن اس موقع پر کسی خاص موضوع پر بات چیت کا امکان نہیں ہے ۔ راجہ پرویز اشرف ایسے وقت میں ہندوستان آ رہے ہیں جب دونوں ملکوں کے تعلقات میں سرد مہری پائی جاتی ہے ۔ لائین آف کنٹرول پرجنگ بندی کی پاکستان کی جانب سے خلاف ورزی پر ہندوستان نے شدید احتجاج درج کروایا تھا۔

No normalization of ties with Pakistan till it ends terror: Manmohan Singh in Rajya Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں