وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا دورہ اجمیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-09

وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا دورہ اجمیر

ہندو تنظیموں اور درگاہ دیوان سمیت دیگر تنظیموں کی مخالفت کی وجہہ سے ضلع انتظامیہ نے پاکستان کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی کل مجوزہ اجمیر دورہ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں ۔ اشرف کے دورہ کے پیش نظر آج یہاں پ اکستانی سفارتخانہ کے عہدیداروں نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سرکاری اطلاع کے مطابق راجہ اشرف کل سہ پہر 4بجے ہیلی کاپٹر سے گھنگھرا ہیلی پیاڈ پہنچیں گے اور وہاں سے وہ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ درگاہ شریف جائیں گے ۔ وزیراعظم پاکستان وہاں تقریباً20 تا 25 منٹ ٹھہریں گے ۔ ضلع کلکٹر ویبھو گالریا اور پولے سپرنٹنڈنٹ سوربھ سریواستو نے بتایا کہ پاکستان کے وزیراعظم کے دورہ پر سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے ۔ وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں وزیر خارجہ سلمان خورشید کی جانب سے جے پور کی ایک ہوٹل میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ہے تاہم وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے چونکہ یہ دورہ خانگی ہے اس لئے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا کل دورہ اجمیر تلخی کے ساتھ شروع ہو گا دیوان جی درگاہ اجمیر شریف نے پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک ہندوستانی سپاہی کے حال ہی میں بے رحمانہ ہلاکت کے خلاف بطور احتجاج ان کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان یا ہے ۔ دیوان جی زین العابدین علی خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا" میں خط قبضہ پر پاکستانی فوج کے ہاتھوں ہندوستانی سپاہی کے سر قلم کرنے کے واقعہ کے خلاف بطور احتجاج وزیراعظم پاکستان کا خیرمقدم نہیں کروں گا"۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ سے ہندوستانیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے لیکن پاکستانی حکومت ہمارے جذبات کو نہیں سمجھتی اس لئے وہ راجہ اشرف کا بائیکاٹ کریں گے ۔

Raja Pervez Ashraf to visit Ajmer shrine today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں