عصمت دری کا اہم سبب بڑھتی آبادی - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-23

عصمت دری کا اہم سبب بڑھتی آبادی - ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے عصمت دری کے بڑھتے معاملات کا تعلق بڑھتی ہوئی آبادی سے جوڑا اور دعویٰ کیا کہ کولکاتا میں نومبر 2012 تک اس طرح کے 45 واقعات سامنے آئے جبکہ اسی سال دہلی میں 621 معاملے سامنے آئے ہیں۔ممتا بنرجی نے آج ریاستی اسمبلی میں گورنر کے خطبہ پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آبادی بڑھ رہی ہے۔ کیا مغربی بنگال کی آبادی اتنی ہی ہے جتنی بدھان چندر رائے کے وقت تھی آپ نے لا اینڈ آرڈر کی حیثیت پر کئی سوالات اٹھائے ہیں آ پ کہہ رہے ہیں کہ آبرو ریزی کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبادی بڑھ رہی ہے' کاروں کی تعداد بڑھ رہی ہے' بنیادی ڈھانچہ کی ترقی ہورہی ہے' شاپنگ مال بڑھ رہے ہیں' ملٹی پلیکس بن رہے ہیں نوجوان اور جدید ہو رہے ہیں کیا آپ ان کا استقبال نہیں کریں گے۔ ممتا نے الزام لگایا کے اخبارات جان بوجھ کر عصمت دری کے معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، پہلے خواتین اس طرح کے معاملے درج کرانے میں ہچکچاتی تھیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سماج بیداری بڑھ رہی ہے اب وہ شکایت درج کرارہی ہیں۔ یہ مثبت اشارہ ہے پہلے تو شکایت بھی درج نہیں کی جاتی تھی۔
انہوں نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ 2007 میں ریپ کے 44 معاملے درج ہوئے تھے' 2008 میں 35'2009 میں 42'2010 میں 32' 2011 میں 38 اور 2012 میں 45 معاملات سامنے آئے ہیں۔ ممتا نے کہا کہ 2011 میں دہلی میں عصمت دری کے 453 معاملات 'ممبئی میں 221' بنگلور میں 97 اور چنئی میں 76 واقعات سامنے آئے' جب کہ 2012 میں دہلی میں ایسے 621 معاملے سامنے آئے۔

Mamata links rising rapes to growing population

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں