ممتا بنرجی کا اقلیتی بجٹ - مرکزی حکومت سے زیادہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-13

ممتا بنرجی کا اقلیتی بجٹ - مرکزی حکومت سے زیادہ

ممتا بنرجی کا اقلیتی بجٹ مرکزی حکومت سے بھی زیادہ
مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت نے اقلیتوں کیلئے بجٹ مختص کرنے میں مرکزی حکومت کو بھی مات دے دی ہے ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیلئے ممتا بنرجی کی حکومت 235.19 کروڑروپئے اور اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے 859کروڑروپئے مختص کئے ہیں ۔ کسی یونیورسٹی کیلئے اتنی کثیر رقم پر مبنی بجٹ مختص کیا جانا یہ پہلا واقعہ ہے جو ممتا بنرجی کی فراخدلی کا بین ثبوت ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مرکزی بجٹ میں وزیر فینانس پی چدمبرم نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیلئے صرف 100 کروڑروپئے مختص کئے ہیں ۔ ریاستی حکومت کا بجٹ مرکز کے مقابلہ میں کئی گنا زیادہ ہے ۔ مغربی بنگال کے وزیر فینانس امیت مترا نے ریاست کیلئے آج بجٹ پیش کیا۔ گذشتہ سال اقلیتوں کیلئے 570 کروڑروپئے بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ اس کے مقابلہ میں اس رقم میں اضافہ کرتے ہوئے 859 کروڑروپئے کر دیا گیا۔

Mamata Banerjee: It is a budget for all

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں