Lok Sabha passes the anti-rape bill
عصمت ریزی کے خلاف بل لوک سبھا میں آج منظور کر لیا گیا۔ اس بل کو گذشتہ ہفتے مرکزی کابینہ نے منظوری دی تھی، مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمارشنڈے نے آج لوک سبھا میں پیش کیا۔ مرکزی کابینہ نے جنسی تعلقات کی عمر 16 نہ کر کے حسب سابق 18 سال رکھنے کو منظوری دی تھی اور چھیڑچھاڑنیز دیگر جنسی زیادتیوں سے متعلق شقوں میں ترمیم کرنے کیلئے کہا تھا تاکہ خواتین کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزا دی جاسکے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ 3فروری کو حکومت نے جنسی تعلقات کی عمر 18سے کم کر کے 16سال کئے جانے سے متعلق آرڈنینس جاری کیا تھا۔ فوجداری قانون (ترمیم بل) 2013ء میں یہ عمر 18سے کم کر کے 16کرنے کی بات کہی گئی تھی لیکن سیاسی پارٹیوں کی سخت مخالف کی وجہہ سے مرکزی کابینہ نے چند شرائط کے ساتھ یہ عمر 18 رکھنے کی رضامندی دے دی تھی۔ اس سلسلہ میں کل مرکزی کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی اور مختلف سیاسی پارٹیوں کی تجاویز پر سیر حاصل بحث ہوئی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں