دہشت گردی کے 41 مشتبہ اکاؤنٹس کا انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-20

دہشت گردی کے 41 مشتبہ اکاؤنٹس کا انکشاف

ملک بھر میں گذشتہ 9 ماہ کے دوران مشتبہ رقومات کے لین دین کے 41 واقعات کا پتہ چلا ہے۔ رجیا سبھا میں مملکتی وزیر فینانس ایس ایس پلانی مانکم نے ایک تحریری سوال کے جواب میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقومات دہشت گردی کیلئے استمعال ہوسکتی ہیں۔ فینانشل انٹلیجنس یونٹ-انڈیا (ایف آئی یو - آئی این ڈی) کے ذریعہ 41 مشتبہ رقومات کی منتقلی کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ 12-2011 کے دوران 253 اور گذشتہ سال 259 رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ یہ صرف شک و شبہ کی بنیاد پر حاصل کی گئی اطلاعات ہیں۔ یہ رقومات واقعی دہشت گردی کے لئے استعمال ہوئیں یا نہیں یقین کے ساتھ نہیں کہا جاسکتا۔

Intelligence unit gave info on 41 possible terror fundings

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں