اوقافی جائیدادوں کی ترقی کے لیے مستند اداروں کو قرض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-04

اوقافی جائیدادوں کی ترقی کے لیے مستند اداروں کو قرض

ہندوستان میں اوقافی جائیدادوں کے ڈیولپمنٹ کیلئے مستند اداروں کو اسلام ڈیولپمنٹ بنک جدہ برائے نام انٹرنس پر قرض مہیا کرے گا۔ جبکہ مجوزہ نیشنل وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن حکومت ہند اور آئی ڈی بی کے درمیان باہمی تعاون میں اہم رول ادا کرے گا۔ مرکزی وزیر اقلیتی امور ڈاکٹر کے رحمن خان کی زیر صدارت دہلی میں آئی ڈی جی جدہ، ہندوستانی چیاپٹر کے اجلاس میں اس سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ جناب ظفر جاوید نیشنل کوآرڈنیٹر آئی ڈی جی جدہ۔ انڈیا چیاپٹر، جناب پی اے انعامدار، جناب نفیس احمد اور ڈاکٹر عبدالحئی نے اس اجلاس میں شرکت کی جو رحمن خان کی قیامگاہ پر منعقد ہوا۔ ڈاکٹر کے رحمن خان نے مجوزہ نیشنل وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ 500کروڑروپئے کے کارپس فنڈ کے ساتھ قائم کیا جانے والا یہ کارپوریشن ملک میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ و فروغ میں اہم رول ادا کرے گا۔ جناب ظفر جاوید نے ہندوستان میں آئی ڈی بی کی کارکر دگی سے واقف کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے مختلف مقامات سے 100 سے زائد اداروں نے وقف ڈیولپمنٹ کیلئے آئی ڈی بی کی امداد کیلئے درخواستیں دی ہیں ۔ ان درخواستوں پر غور کیا جا رہا ہے ۔

Loan from IDB to wakf properties for their development

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں