چین - اصلاح پسند قائد لی کیقیان نئے وزیر اعظم نامزد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-16

چین - اصلاح پسند قائد لی کیقیان نئے وزیر اعظم نامزد

چین کے اصلاح پسند قائد لی کیقیان کو آج دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے منتخب کر لیا گیا ہے دریں اثناء سرکردہ کمیونسٹ ملک ترقی کے احیاء اور بڑھتے ہوئے کرپشن سے نمٹنے کی تیاریاں کر رہا ہے ۔ 57سالہ لی جو انگریزی داں سرکاری عہدیدار ہیں کے انتخاب سے ملک میں قدیم قائدین کی تمام سرکاری سطحوں میں تبدیلی ہو گئی ہے ۔ سبکدوش ہونے والے وزیراعظم وین جیاباؤ کی زیر قیادت حکومت میں لی نائب وزیراعظم کے عہدہ پر فائز تھے ۔ نیشنل پیپلز کانگریس کے 4ہزار نائبین نے ان کا انتخاب کیا۔ نیشنل پیپلز کانگریس کو حکمران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے فیلوں کی معمول کے مطابق منظوری کیلئے ربر اسٹامپ پارلیمنٹ کہا جاتا ہے ۔ نئے صدر زی جنگ پنگ کے ہمراہ لی سی پی سی تنظیم میں دوسرے درجہ کے قائد ہیں توقع ہے کہ وہ آئندہ د سالوں کے دوران پارٹی اور ملک کو اسی راستہ پر چلائیں گے جسے سبکدوش قائدین بشمول ہو جنتاؤ اور وین نے ایک دہے تک اختیار کر رکھا تھا۔

Li Keqiang becomes China's prime minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں