جان کیری - آئیندہ ماہ ایشیا کا دورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-16

جان کیری - آئیندہ ماہ ایشیا کا دورہ

امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری آئندہ ماہ ایشیاء کا پہلا دورہ کریں گے ۔ دریں اثناء وہ جنوبی کوریا، جاپان اور چین میں توقف بھی کریں گے ۔ محکمہ خارجہ کے بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ سرکردہ امریکی قاصد ایشیاء روانگی سے قبل 10تا11اپریل لندن میں منعقدہ شدنی 8صنعتی ممالک کے گروپ کی پہلی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولند نے کل یہ بات بتائی۔ ژنہوا نے نولند کے حوالہ سے بتایاکہ اپنے دورہ سیول، ٹوکیو اور بیجنگ کے موقع پر سکریٹری جان کیری اپنے ہم منصوبوں سے ملاقات کرتے ہوئے باہمی، کثیر جہتی اور علاقائی مسائل پر بھرپور تبادلہ خیال کریں گے ۔ علاوہ ازیں اس میں معاشی تعاون اور ماحولیات بھی شامل رہیں گے ۔ انہوں نے بتایاکہ جون میں سکریٹری آسیان علاقائی فورم میں شرکت کے منتظر ہیں جس کی صدارت برونی کرے گا۔ علاوہ ازیں وہ چند دیگر جنوب مشرقی ایشیائی شراکت داروں سے ملاقات کے بھی منتظر ہیں ۔ اپنی مصروفیت کے دوران سکریٹری ایشیاء و بحرالکاہل کے علاقہ میں امریکی، معاشی سکریٹری اور حکمت عملی مفادات کو مزید توسیع و فروغ دینے امریکی انتظامیہ سے پابندی عہد ہونے کا بھی اعادہ کریں گے ۔ جان کیری نے 24/فروری تا6مارچ یوروپ و مشرقی وسطی کے 9ممالک کا دورہ کیا تھا جبکہ شام کی 2سالہ طویل جنگ پر توجہ مرکوز رہی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ کیا جاسکتا ہے کہ جان کیری نے یکم فروری کو عہدہ کا جائزہ لیا تھا۔

John Kerry to visit Asia next month

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں