نئے پوپ زیادہ روادار ثابت ہوں گے - اخوان المسلمون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-16

نئے پوپ زیادہ روادار ثابت ہوں گے - اخوان المسلمون

مصر کے حکمراں اسلام پسند گروپ اخوان المسلمون نے بتایاکہ اسے امید ہے کہ رومن کیتھولک چرچ کے نئے سربراہ پوپ فرانسس اپنے پیشرو پوپ بنیڈکٹ سے زیادہ روادار ثابت ہوں گے ۔ اخوان المسلمین کے ترجمان محمود گھوسلان نے بتایاکہ ہمیں توقع ہے کہ نئے پوپ گذشتہ پوپ کے مقابلہ میں زیادہ روا داری اور دور اندیشی کا مظاہرہ کریں گے ۔ ارجنٹینا کے پادری جارج نیریابر گوگلیو جنہیں فرانسس اول سے موسم کیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ وہ 2005ء میں پوپ بنیڈکٹ کی حیثیت سے پادری جوزف راڈز نگر کو منخب کرنے والی خفیہ میٹنگ میں پوپ کے عہدہ کے انتخاب کے مقابلہ میں دوسرے مقام پر تھے ۔ گھوز لان نے بتایاکہ بین مذہبی تعلقات کے سلسلہ میں سابقہ پوپ نے بعض اوقات اشتعال انگیز طریقہ کار اختیار کیا تھا۔ جرمنی کے ریجنز برگ نے بنیڈکٹ نے جو تقریر کی تھی اس سے عالم اسلام میں فسادات کی لہر پھوٹ پڑی تھی۔ انہوں نے اس موقع پر چودھویں صدی کے بازنطینی شہنشاہ کا حوالہ دیتے ہوئے اسلام کو ایک پرتشدد مذہب قرار دیا تھا۔ گھوزلان نے بتایاکہ ہمیں امید ہے کہ پوپ فرانسس ایک کشادہ ذہن اور روادار فرد ثابت ہوں گے جو عالمی امن و امان اور عیسائی تعلیمات کے مطابق مذاہب کے درمیان احترام کیلئے کام کریں گے ۔ گھوزلان نے امید ظاہر کی کہ انہیں توقع ہے کہ وہ ویٹکن اور قاہرہ کے الازہر ادارہ کے درمیان بہتر تعلقات کا مشاہدہ کریں گے ۔

Muslim Brotherhood hopes new pope will be more tolerant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں