گولان پہاڑیوں پر نصب توپ تباہ کر دینے کا اسرائیل کا ادعا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-25

گولان پہاڑیوں پر نصب توپ تباہ کر دینے کا اسرائیل کا ادعا

وزیر دفاع اسرائیل کے شام کی جانب سے کسی بھی فائرنگ کو فوری خاموش کردینے کے عہد کے چند گھنٹوں بعد اسرائیل نے کہاکہ مشین گن کے ایک مورچہ کو جو گولان کی پہاڑیوں پر قائم کیا گیا اور جہاں سے اسرائیل پر دوبار فائرنگ کی گئی تھی تباہ کردیا گیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر کے صفحہ پر وزیراعظم اسرائیل کے دفتر کے ایک ترجمان اوفیرجنڈلمین نے کہاکہ آئی ڈی ایف افواج نے شامی مشین گن کے گھونسلے کو تباہ کردیا ہے جو 24گھنٹے کے اندر کم ازکم دوبار اسرائیلی طلایہ گرد پارٹیوں پر فائرنگ کرچکا تھا۔ یہ طلایہ گرد پارٹیاں اسرائیلی سرحد کے تحفظ کیلئے سرگرم تھیں۔ اسرائیل کے نئے وزیر دفاع موشے یالون نے آج عہد کیا تھا کہ وہ شام کی جانب سے اسرائیل پر فائرنگ کرنے والی کسی بھی بندوق کو فوری خاموش کردیں گے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کی خود مختاری کی کسی بھی خلاف ورزی اور شام کی جانب سے فائرنگ کا فوری جواب دیا جائے گا اور شام کی بندوقوں کو خاموش کردیا جائے گا۔ اسرائیلی فوج نے ایک دبابہ شکن گائیڈ میزائل تاموز استعمال کرتے ہوئے شامی چوکی پر فائرنگ کی اور مشین گن تباہ کردی۔ کسی اسرائیلی فوج کی ہلاکت واقع نہیں ہوئی۔ تاہم 2شامی فوجی زخمی ہوگئے۔

Israel fires into Syria and destroys machine-gun position in Golan Heights

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں